محضرنامہ — Page 145
بعض دیگر الزامات احمدیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے مطالبہ کو معقول اور صحیح ثابت کرنے کے لئے بعض دیگر از اتا بھی عائد کئے گئے ہیں جن میں سے دو خاص طور پر قابل ذکر ہیں :۔اول :- احمدی دوسرے مسلمانوں کے پیچھے نہ نماز پڑھتے ہیں نہ ان کا جنازہ ادا کرتے ہیں نہ ان سے شادی بیاہ کا تعلق قائم کرتے ہیں۔دوم : احمدی قرآن مجید میں لفظی اور معنوی تحریف کے مرتکب ہوئے ہیں۔امر اول کے متعلق نہایت ادب سے عرض ہے کہ جماعت احمدیہ اس معاملہ میں ایک مظلوم جماعت ہے جس پر شروع ہی سے علماء حضرات نے فتاوی لگا رکھے ہیں۔چنانچہ شائر میں مولوی نذیر حسین صاحب دہلوی نے بانی سلسلہ احمدیہ کے متعلق فتوی دیا کہ " نہ اس کو ابتداء سلام کریں۔۔۔۔اور نہ اس کے پیچھے اقتداء کریں یا مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے فتوی دیا کہ اشاعت السنه جلد ۱۳ نمبر ۶ مه ) " قادیانی کے مرید رہنا اور مسلمانوں کا امام بنا دونوں باہم مدین ہیں یہ جمع نہیں ہوسکتیں یا ا شرعی فیصلہ صا۳ ) اس کو اور اس کے اتباع کو امام بنا نا حرام ہے۔( شرعی فیصلہ صا۳ ) مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی نے فتویٰ دیا کہ مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری نے فتویٰ دیا کہ " اس کے خلف نماز جائزہ نہیں " (فتوی شریعیت غراء مث )