محضرنامہ

by Other Authors

Page 137 of 195

محضرنامہ — Page 137

۱۳۷ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے اپنے آقا و مولیٰ حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے دین حق کی حمایت میں عیسائی مذہب کے خلاف جو عظیم الشان قلمی جہاد کیا اسکی مثال کہیں اور نظر نہیں آتی۔آپ ایک ایسے فتح نصیب جرنیل تھے جس کے مقدر میں ہر محاذ پر غلبہ لکھا گیا اور کیا دوست اور کیا دشمن بے اختیار آفرین صد آفرین پکار اٹھے۔آپ کے اس عظیم الشان جہاد سے متعلق بعض اعترافات پیش خدمت ہیں :- حضرت خواجہ غلام فرید صاحب سجادہ نشین چاچڑاں شریف فرماتے ہیں :۔حضرت مرزا صاحب تمام اوقات خدائے عز وجل کی عبادت میں گزارتے ہیں یا نماز پڑھتے ہیں یا قرآن شریف کی تلاوت کرتے ہیں یا دوسرے ایسے ہی دینی کاموں میں مشغول رہتے ہیں اور دین اسلام کی حمایت پر اس طرح کمر ہمت باندھی ہے کہ ملکۂ زمان لنڈن کو بھی دین محمدی (اسلام قبول کرنے کی دعوت دی ہے اور روس اور فرانس اور دیگر ملکوں کے بادشاہوں کو بھی اسلام کا پیغام بھیجا ہے اور ان کی تمام ترسعی و کوشش اس بات میں ہے کہ وہ لوگ عقیدہ تثلیث وصلیب کو جو کہ سراسر گفر ہے چھوڑ دیں اور اللہ تعالیٰ کی توحید اختیار کریں اور اس وقت کے علماء کا حال دیکھو کہ دوسرے تمام چھوٹے مذاہب کو چھوڑ کر ایسے نیک مرد کے در پئے ہو گئے ہیں جو کہ اہل سنت و الجماعت میں سے ہے اور صراط مستقیم پر قائم ہے اور ہدایت کا راستہ دکھاتا ہے اور یہ اس یہ اس پر کفر کا فتوی لگاتے ہیں۔ان کا عربی کلام دیکھو جو انسانی طاقتوں سے بالا ہے اور ان کا تمام کلام معارف و حقائق اور ہدایت سے بھرا ہوا ہے وہ اہلسنت والجماعت اور