محضرنامہ — Page 138
۱۳۸ دین کی ضروریات سے ہرگز منکر نہیں ہیں۔(ترجمه از فارسی انتشارات فریدی جلد ۳ صفحه ۷۰۰۶۹) اخبار وکیل امرتسر مسلمان اخبارات میں سب سے زور دار، موثر اور حقیقت افروز ریویو اخبار وکیل امرتسر کا تھا جو مولانا ابو الکلام آزاد کے قلم سے نکلا۔انہوں نے لکھا :۔وہ شخص بہت بڑا شخص جس کا قلم سر تھا اور زبان جادو۔وہ شخص جو دماغی عجائبات کا مجسمہ تھا جس کی نظر فتنہ اور آواز حشر تھی جس کی اُنگلیوں سے انقلاب کے تاراً لجھے ہوئے تھے اور جس کی دو مٹھیاں بجلی کی دو بیٹریاں تھیں۔و شخص جو نہ ہی دنیا کے لئے تین برس تک زلزلہ اور طوفان رہا جو شور قیامت ہو کے خفتگان خواب ہستی کو بیدار کرتا رہا خالی ہاتھ دنیا سے اُٹھ گیا۔۔۔۔۔مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کی رحلت اس قابل نہیں کہ اس سے سبق حاصل نہ کیا جاوے اور مٹانے کے لئے اُسے امتداد زمانہ کے حوالہ کر کے صبر کر لیا جائے۔ایسے لوگ جن سے مذہبی یا عقلی دنیا میں انقلاب پیدا ہو ہمیشہ دنیا میں نہیں آتے یہ نازش فرزندان تاریخ بہت کم منظر عالم پر آتے ہیں اور جب جاتے ہیں دنیا میں انقلاب پیدا کر کے دیکھا جاتے ہیں۔ان کی یہ خصوصیت کہ وہ اسلام کے مخالفین کے برخلاف ایک فتح نصیب جرنیل کا فرض پورا کرتے رہے ہمیں مجبور کرتی ہے کہ اس احساس کا کھلم کھلا اعتراف کیا جاوے تاکہ وہ مہتم باکستان تحریک جس نے ہمارے دشمنوں کو عرصہ تک کیست اور پامال بنائے رکھا آئندہ بھی جاری رہے۔مرزا صاحب کا لٹریپر جوسیوں اور آریوں کے مقابلہ پر ان سے ظہور میں آیا قبول عام کی سند حاصل کر چکا ہے اور اس خصوصیت میں وہ کسی تعارف کے محتاج نہیں۔اس ٹریچر کی قدر عظمت آج جبکہ وہ اپنا کام پورا کر چکا ہے ہمیں دل سے تسلیم کرنی پڑتی ہے