حضرت سیّدہ محمودہ بیگم صاحبہ — Page 5
حضرت سیدہ محمودہ بیگم صاحبہ 5 کے لئے بے حد دعائیں کیں۔پھر تو خدا کے فضل سے اوپر نیچے بیٹے بھی 66 دیئے اور بیٹیاں بھی ، مبارک زندگی تھی ، مبارک انجام ہوا۔“ آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے گھر کی پہلی بہو تھیں اور آپ علیہ السلام کے الہام خواتین مبارکہ میں شامل ہوئیں۔سب سے پیاری بات یہ تھی کہ آپ نے پانچ یا چھ سال حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی کے، اُن کے گھر میں گزارے اور جس قدر بھی ممکن ہوتا ہر طرح خدمت کرتیں۔جب بھی حضور علیہ السلام وضو کر نے لگتے تو بھاگ کر لوٹا پکڑ لیتیں اور خود پانی ڈالنے لگتیں تا کہ خدمت کر سکیں۔گھر کے چھوٹے چھوٹے کام کرنے کے علاوہ آپ نے بہت دفعہ حضور علیہ السلام کے پاؤں دبانے کی توفیق بھی پائی۔حضرت اماں جان جو آپ کے میاں کی اتنی تھیں اور اب تو آپ کی بھی امی تھیں۔بے حد پیار اور محبت سے اپنی محمودہ کا خیال رکھتیں تھیں۔شادی کے بعد شروع میں کچھ راتیں اپنے پاس سلا یا کرتیں تا کہ بچی کو نئے گھر میں اپنا پن محسوس ہونے لگے۔خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی گھر میں آنے والی نئی مہمان کا بہت خیال رکھتے۔اکثر صبح جب حضور علیہ السلام لکھنے کا کام کر رہے ہوتے اور آپ کا دل یہ نہ چاہتا کہ پراٹھے وغیرہ کا ناشتہ کروں تو خاموشی سے جا کر آپ علیہ السلام کے پاس کھڑی ہو جاتیں اور