حضرت سیّدہ محمودہ بیگم صاحبہ — Page 17
حضرت سیدہ محمودہ بیگم صاحبہ 17 زیادہ آپ سے ملاقات کے لئے آتی تھیں۔حضرت امی جان بے حد دُعا گو، عبادت گزار اور ایک فرشتہ صفت انسان تھیں۔اپنے بچوں کی نمازوں کا خاص خیال رکھتیں کہ وقت پر باقاعدگی سے نمازیں پڑھا کریں۔آپ کی بڑی صاحبزادی حضرت سیدہ ناصرہ بیگم صاحبہ بیان کرتیں ہیں ” مجھے یاد ہے جب میں چھوٹی تھی تو صبح کی نماز کے لئے جگاتی تھیں اگر میں اُٹھنے میں سستی کرتی تو پانی کے چھینٹے دے کر صبح کی نماز کے لئے جگاتی تھیں لڑکوں کو مسجد بھجواتیں تھیں کہ جماعت کے ساتھ جا کر نماز پڑھیں۔چنانچہ آج ان کے بچے اپنے والدین کی تربیت کی وجہ سے بھی دُعاؤں اور نمازوں میں بہت توجہ دیتے ہیں۔66 آپ کی مندرجہ ذیل اولا د نے لمبی عمر پائی۔1 حضرت مرزا ناصر احمد صاحب خلیفہ اسیح الثالث صاحبزادی ناصرہ بیگم صاحبہ صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب 4 صاحبزادہ مرزا منور احمد صاحب 5 صاحبزادی امتہ العزیز بیگم صاحبہ صاحبزادہ مرزا حفیظ احمد صاحب صاحبزادہ مرزا انور احمد صاحب