ہجرت مدینہ اور مدینے میں آمد

by Other Authors

Page 61 of 80

ہجرت مدینہ اور مدینے میں آمد — Page 61

اور اپنا سر دارمان رہے تھے گالیاں دیتے ہوئے ادھر ادھر چلے گئے۔آنحضرت صلی یا یہ ہم نے ان کا نام تبدیل کر کے عبداللہ رکھ دیا تاریخ اسلام میں عبد اللہ بن سلام کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ یہودیوں میں سب سے پہلے اسلام لائے۔عبد اللہ بن سلام یہود کے اکابر علماء میں سے تھے پرانی روحانی کتابوں کی ان پیشگوئیوں سے اچھی طرح واقف تھے جو آخری زمانے میں آنے والے نبی کے متعلق بنی اسرائیل کے انبیاء نے کی ہوئی تھیں اللہ تعالیٰ نے آپ کو قبول حق کی سعادت عطا فرمائی جبکہ دوسرے یہودیوں کی راہ میں رکاوٹ کی وجہ احادیث میں جماعت کا خوف بیان ہوئی ہے۔یہودیوں میں آپ کی آمد کا چر چا تھا مگر دلوں کے زنگ سچائی قبول کرنے میں روک بنے رہے چنانچہ حدیثوں میں آتا ہے کہ دو یہودی عالم رسول کریم ﷺ سے ملے واپس جاتے ہوئے انہوں نے کہا یہ نبی وہی ہے جس کا ذکر ہماری کتابوں میں آتا ہے لیکن ہم مانیں گے نہیں کیونکہ ہماری جماعت کے لوگ ہمیں قتل کر دیں گے یہی ذہنیت ہے جو اکثر لوگوں کو سچائی سے محروم کر دیتی ہے۔“ (مسند احمد بن حنبل جلد 4 صفحہ 239) اب ہم ایران سے تعلق رکھنے والے پہلے خوش نصیب شخص کا ذکر کرتے ہیں جن کو اسلام لانے کی سعادت نصیب ہوئی۔یہ حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ تھے ان کے والد زرتشتی تھے۔یعنی آگ کی پوجا کرتے تھے اُن کے گھر ہر وقت آگ جلتی رہتی تھی آگ میں ایندھن جھونکنے کا کام اُن کے بیٹے سلمان کے ذمہ تھا۔سلمان کی فطرت میں نیکی تھی انہیں اس بات پر تسلی نہیں ہوتی تھی کہ آگ خدا ہو سکتی ہے ایک دفعہ وہ عیسائیوں کے گرجے کے پاس سے گذرے اُن کا عبادت کا طریق بہتر لگا راہب سے ملے اور کہا کہ مجھے عیسائیت کی تعلیمات کے متعلق بتائیے۔راہب نے کہا کہ اگر ہمارا دین سیکھنا ہے تو شام چلے جاؤ وہاں ایک راہب 61