ہجرت مدینہ اور مدینے میں آمد

by Other Authors

Page 62 of 80

ہجرت مدینہ اور مدینے میں آمد — Page 62

ہے جو مجھ سے بہتر دین سکھا سکتا ہے چنانچہ آپ نے شام کی طرف سفر شروع کر دیا جب روم کے شہر عمور یہ پہنچے اور راہب سے ملے تو اُس نے بتایا کہ اب دین سکھانے والا نبی پیدا ہو گیا ہے۔جس نبی کی حضرت عیسی علیہ السلام نے خبر دی تھی کہ عرب میں پیدا ہوگا اور حضرت ابراہیم کے دین پر ہو گا وہ نبی تحفہ قبول کرے گا مگر صدقہ قبول نہیں کرے گا اور نشانی یہ ہوگی کہ کندھے پر ختم نبوت کا نشان ہو گا سلمان اُس نبی کی تلاش میں چل پڑے۔ایک عرب تاجر نے انہیں خرید کر غلام بنالیا۔اُن دنوں غلاموں پر بڑا ظلم ہوتا تھا۔آپ نے بڑے ظلم برداشت کئے قریب دس دفعہ تو ایک کے بعد دوسرے نے خرید کر آپ کو غلامی میں رکھا اور سختیاں کیں اسی خرید وفروخت کے چکر میں آپ بنو قریظہ کے ایک یہودی کے ہاتھ لگے جو آپ کو مدینہ لے آیا یہ وہ دن تھے جب آپ ہجرت کے بعد قبا میں مقیم تھے۔اللہ تعالیٰ نے سچے دین کی تلاش میں دکھ اُٹھانے والے سلمان فارسی کو رسول کریم مسی سی ایم کے دیدار کی نعمت بخشی جو نشانیاں عیسائی راہب نے بتائی تھیں وہ آپ میں موجود تھیں۔اب سلمان نے خود کو بیچ دیا یعنی آنحضور سلیمی ایام کے ہاتھ پر بیعت کر کے مسلمان ہو گئے۔وہ منزل پالی جس کی تلاش میں اپنے باپ کا گھر چھوڑ کر در در کی ٹھوکریں کھائی تھیں۔آنحضور سالا ای ایم کو آپ سے بہت پیار تھا ایک دفعہ فرمایا سلمان تو میرے اہلِ بیت میں سے ہے 66 سورہ جمعہ نازل ہوئی تو اُس میں اللہ تعالیٰ نے بتایا کہ آئندہ زمانے میں ایک جماعت پیدا ہوگی جو صحابہ کے طریق پر چلے گی۔صحابہ نے پوچھا یا رسول اللہ یہ کون لوگ ہوں گے؟ آپ نے سلمان فارسی پر ہاتھ رکھا اور فرمایا 62