ہجرت مدینہ اور مدینے میں آمد

by Other Authors

Page 41 of 80

ہجرت مدینہ اور مدینے میں آمد — Page 41

مظاہرہ اس موقع پر بھی ہوا۔رسول اللہ صلی شما ایام کے اصرار پر حضرت ابوایوب مان تو گئے کہ آپ نچلی منزل میں ٹھہریں، لیکن ساری رات میاں بیوی اس خیال سے جاگتے رہے کہ رسول اللہ صلی ا یہی ہم ان کے نیچے سورہے ہیں پھر وہ کس طرح اس بے ادبی کے مرتکب ہو سکتے ہیں کہ وہ چھت کے اوپر سوئیں۔رات کو ایک برتن پانی کا گر گیا تو اس خیال سے کہ چھت کے نیچے پانی نہ ٹپک پڑے حضرت ایوب نے دوڑ کر اپنا لحاف اُس پانی پر ڈال کر پانی کی رطوبت کو خشک کیا۔صبح کے وقت پھر وہ رسول اللہ صلی ایتم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور سارے حالات عرض کئے جس پر رسول کریم ملائیشیا ایلیم نے او پر جانا منظور فرمالیا۔حضرت ابوایوب روزانہ کھانا تیار کرتے اور آپ کے پاس بھجواتے پھر جو آپ کا بچا ہوا کھانا آتا وہ سارا گھر کھاتا۔کچھ دنوں کے بعد اصرار کے ساتھ باقی انصار نے بھی مہمان نوازی میں اپنا حصہ طلب کیا اور جب تک رسول اللہ لسانی یا پی ایم کے اپنے گھر کا انتظام نہ ہو گیا باری باری مدینہ کے مسلمان آپ کے گھر میں کھانا پہنچاتے رہے۔“ (دیباچہ تفسیر القرآن صفحہ 139 - 138 ) آنحضور ملا لیں یہ تم چھ ماہ تک حضرت ابو ایوب انصاری کے مکان پر قیام پذیر رہے۔وہ کتنے خوش نصیب تھے کہ میز بانِ رسول ہونے کا شرف حاصل ہوا۔آپ کی دعائیں لیں۔ہر روز تبرک کھانا نصیب ہوا۔تبرک کھانے کے متعلق ایک بڑا دلچسپ اور سبق آموز واقعہ ہوا۔حضرت ابو ایوب اور اُن کی بیگم پہلے آنحضور کی خدمت میں کھانا پیش کرتے جب بچا ہوا کھانا آتا تو دونوں میاں بیوی کھانا کھاتے اور شوق سے اُس جگہ سے کھاتے جہاں آپ کی مبارک انگلیوں کے نشان ہوتے۔ایک روز کھانا ویسے کا ویسا واپس آ گیا آپ نے چکھا بھی نہ 41