ہجرت مدینہ اور مدینے میں آمد — Page 10
اصل سردار ، وہ ہستی ، جو خدا تعالیٰ کی محبوب تھی جس کیلئے یہ زمین و آسمان تخلیق کئے گئے تھے جس پر ہاتھ ڈالنے والے کے ہاتھ توڑ دئے جاتے تھے جس کی طرف اُٹھنے والی میلی آنکھ پھوڑ دی جاتی تھی۔دارالندوہ کے منصوبہ کرنے والے بچانے والے کی طاقت سے واقف نہ تھے۔اللہ تبارک تعالیٰ نے حضرت جبرائیل کے ذریعے اپنے نبی کو ان کے بد ارادوں سے اطلاع دے دی اور اجازت عطا فرمائی کہ میثرب کی طرف ہجرت کر جائیں اور آنے والی رات مکہ میں نہ گزاریں۔(ابن ہشام۔طبری) یہ حکم ملتے ہی آپ نے سفر ہجرت کے لئے منصوبہ بندی کی حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا ہجرت کے حالات یوں بیان فرماتی ہیں۔ہم ایک دن بیٹھے ہوئے تھے کہ عین دو پہر کے وقت رسول کریم تشریف لائے اور سر لپیٹا ہوا تھا آپ اس وقت کبھی نہیں آیا کرتے تھے حضرت ابوبکر نے (دروازہ کھولنے کے لئے اٹھتے ہوئے) فرمایا گے۔میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں آپ اس وقت کسی بڑے کام کے لئے آئے ہوں رسول کریم نے اندر آنے کی اجازت مانگی اجازت ملنے پر اندر تشریف لائے اور فرمایا ”جو لوگ بیٹھے ہیں ان کو اُٹھا دو حضرت ابوبکر نے عرض کیا یارسول اللہ مجھے قسم ہے وہ آپ کے رشتہ دار ہیں آپ نے فرمایا ”اچھا! مجھے ہجرت کا حکم ہوا ہے“ حضرت ابوبکر نے عرض کیا 10