ہجرت مدینہ اور مدینے میں آمد — Page 63
اگر اسلام ثریا تک بھی اُٹھ جائے گا تو ان فارسی الاصل لوگوں میں سے ایک شخص اسے دنیا میں پھر قائم کر دے گا۔اسلام نے شدید قومی تعصبات کے زمانہ میں جب مدینہ جیسے معمولی قصبہ کے دو قبیلے اوس اور خزرج آپس میں لڑ رہے تھے مکہ سے اوس وخزرج کو کھینچا یمن جو عرب میں سیاسی برتری کا مدعی تھا اُسے اپنے تابع کیا یہود سے عبداللہ بن سلام اور ایران سے سلمان فارسی دوڑے ہوئے آئے مگر یہ صرف اپنی قوموں کے نمائندے تھے بعد میں تو میں آئیں اور پروانوں کی طرح آئیں کیونکہ اسلام ایک تالاب کا پانی نہ تھا وہ بارش تھی جو ٹیلے پر برستی ہے اور وہیں جمع نہیں ہو جاتی بلکہ دور دور پھیل جاتی ہے۔“ ( تفسیر کبیر جلد ہشتم صفحه 97) آنحضرت صلیم کے مدینہ تشریف لانے کے بعد یہاں کی آبادی میں چار قسم کے لوگ جمع ہو گئے۔1 مسلمان جن میں مہاجرین مکہ اور انصار مدینہ شامل تھے۔-2 منافقین : یعنی اوس و خزرج کے وہ لوگ جو بظاہر مسلمان ہو گئے مگر دل سے کافر تھے یا کمزور مسلمان تھے۔3 بت پرست : یہ اوس و خزرج کے لوگ تھے جو مسلمان ہوئے تھے نہ یہودی بلکہ بتوں کی پوجا کرتے تھے۔-4 یہود: جو قبائل بنو قینقاع، بنو نضیر اور بنوقریظہ میں منقسم تھے۔یہودی قبائل مدینہ کے چاروں طرف آباد تھے منافقین اور بت پرست مل جل کر رہتے تھے مگر اسلام کی تبلیغ کے لئے جس امن کی ضرورت تھی وہ میسر نہیں تھا خاص طور پر مکہ والوں کی طرف سے ہر وقت خطرہ بھی رہتا آپ نے کمال حکمت و دانائی سے ان مختلف مذاہب اور خیال 63