لباس

by Other Authors

Page 81 of 124

لباس — Page 81

83 میاں بیوی کے حقوق و فرائض اس وقت یہ حق پر نہیں ہیں جب بھی اس وقت نہ بولنا۔غصہ تقسم جانے پر پھر آہستگی سے حق بات اور ان کا غلطی پر ہونا ان کو سمجھادینا۔غصہ میں مرد سے بحث کرنے والی عورت کی عزت باقی نہیں رہتی۔اگر غصے میں کچھ سخت کہہ دیں تو کتنی ہتک کا موجب ہو۔ان کے عزیزوں کو ، عزیزوں کی اولاد کو اپنا جاننا۔کسی کی برائی تم نہ سوچنا خواہ تم سے کوئی برائی کرے۔تم دل میں بھی سب کا بھلا ہی چاہنا اور عمل سے بھی بدی کا بدلہ نہ کرنا۔دیکھنا پھر ہمیشہ خدا تمہارا بھلا کرے گا۔( سیرت و سوانح حضرت سیدہ نواب مبار که بیگم صاحبہ مرتبہ پروفیسرسیده نیم سعید صفحه 109) اور واقعۂ حضرت نواب مبار کہ بیگم صاحبہ نے ان نصائح کا حق ادا کر دیا۔آپ کی تربیت کی طرف خود حضرت مسیح موعود کی بھی بہت توجہ تھی۔چنانچہ آپ کی سیرت کے بارہ میں آپ کی بیٹی مکرمہ آ پا محمودہ بیگم صاحبہ تحریر کرتی ہیں : کوئی اور بیوی ہوتی تو یقینا مغرور ہو جاتی اور شوہر کے حقوق اور محبت اور عزت میں کوتاہی کرنے لگتیں اپنی بڑائی کا خیال پیدا ہوجاتالیکن امی جان نے باوجود اس کے کہ بہت چھوٹی عمر کی تھیں ( بمشکل بارہ سال کی ہوں گی ) ابا میاں کے اس سلوک سے ناجائز فائدہ نہ اٹھا یا ہمیشہ ان کا بے حد ادب کیا، بے انتہا محبت اور عزت کی۔جن باتوں کو وہ پسند نہ کرتے تھے ان کا ہمیشہ خیال رکھا۔ہمیشہ سامنے بھی اور غیر حاضری میں بھی ان پر عمل کیا۔ہمیشہ ہمیں بھی یہی کہنا کہ تمہارے ابا میاں کو یہ بات پسند نہیں ہے اس کا خیال رکھو۔ان کی بیماری میں پریشان ہوجانا۔ان کی زندگی کے لئے بے حد دعائیں کرنا۔ان کے ہر حکم اور خواہش پر شرح صدر سے عمل کرنا۔چھوٹی عمر میں شادی ہوئی ، کہا کرتی تھیں بہت باتیں میں نے میاں سے سیکھی ہیں۔کبھی کسی بات