لباس

by Other Authors

Page 16 of 124

لباس — Page 16

18 میاں بیوی کے حقوق و فرائض کرتے ہیں۔(فضائل القرآن صفحہ 175 تا 176 ) سید نا حضرت مولانا حکیم نور الدین صاحب خلیفہ امسیح الاول رضی اللہ تعالٰی عنہ کے مفہوم میں بیان فرماتے ہیں : عورتیں تمہارا ہیں اور تم ان کا ہو۔جیسا کہ میں سکون ، آرام، گرمی سردی سے بچاؤ، زینت ، قسم قسم کے دُکھ سے بچاؤ ہے ایسا ہی اس جوڑے میں ہے۔جیسا کہ میں پردہ پوشی ، ایسا ہی مردوں اور عورتوں کو چاہئے کہ اپنے جوڑے کی پردہ پوشی کیا کریں۔اس کے حالات کو دوسروں پر ظاہر نہ کریں۔اس کا نتیجہ رضائے الہی اور نیک اولاد ہے۔عورتوں کے ساتھ حسن سلوک چاہئے اور ان کے حقوق کو ادا کرنا چاہئے۔اس زمانہ میں ایک بڑا عیب ہے کہ عورتوں کے حقوق کی ادائیگی کی طرف توجہ نہیں کی جاتی۔“ (خطبہ جمعہ 4- جون 1909 ء از خطبات نور صفحہ 400) 66 مساوی حقوق و فرائض قرآنی ترتیب کو قائم رکھتے ہوئے میں پہلے مردوں کے فرائض بیان کروں گا۔کیونکہ ھر لِبَاسٌ لَّكُم“ کے الفاظ پہلے ہیں جن میں عورتوں کے حقوق کا ذکر ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ تمہارے لئے ہیں۔ویسے بھی مرد کو قوم کہا گیا ہے اس لئے مردوں کے فرائض کا ذکر پہلے ہونا ضروری ہے۔لیکن میاں بیوی کے مساوی حقوق اور مشترکہ فرائض کا ذکر آغاز میں ہو جانا بھی ضروری ہے۔کیونکہ ہوم سویٹ ہوم جس کو جنت نظیر معاشرہ یا خاندان کا نام دیا جا سکتا ہے