لباس

by Other Authors

Page 101 of 124

لباس — Page 101

(103) میاں بیوی کے حقوق و فرائض پس یہ دن نیک ارادوں کے عزم باندھنے کے دن ہیں۔اپنی نیکیوں اور بدیوں کو اُلٹ پلٹ کر جائزہ لینے کے دن ہیں۔آئیں عہد کریں کہ اگر ہمارے اندر یہ کمزوری ہے تو اسے اولاد کی خاطر ، اولاد پر احسان کرتے ہوئے الوداع کہیں اور رمضان سے رخصت ہوتے وقت اپنے اپنے گھروں کو جنت نظیر بنا دیں۔مرد حضرات خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِأَهْلِه کے مبارک پیغام کو ہمیشہ یاد رکھیں اور بہنیں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے خاوندوں کی مجسم اطاعت بن جائیں کہ اگر میں کسی کو اللہ کے سوا سجدہ کرنے کا حکم دے سکتا تو میں عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے خاوند کو سجدہ کرے۔“ ( ترمذی کتاب النکاح) میں اپنے اس مضمون کو ایک سبق آموز واقعہ پر ختم کرتا ہوں۔1983ء میں جب مجھے بیرون ملک خدمت دین کے لئے بھجوایا گیا ، سیرالیون کے BO مقام پر میری تعیناتی ہوئی۔آغاز ہی میں میاں بیوی کے ایک جھگڑے کا مجھے سامنا کرنا پڑا۔ہر دو میں معاملہ بہت سنگین اور صورت حال بہت گمبھیر تھی۔خاکسار نے دعا کرتے ہوئے ان دونوں کو سمجھانا شروع کیا اور ہر دو کے سامنے پیارے آقا و مولیٰ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغامات رکھتے ہوئے میاں سے کہا کہ تمہارے لئے تو تمہارے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ پیغام کافی ہے کہ : خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِأَهْلِهِ اور عورت سے کہا کہ تمہارے لئے یہ ہدایت ہے کہ اگر خدا کے علاوہ کسی کو سجدہ کرنا جائز ہوتا تو عورت کو حکم دیتا کہ وہ خاوند کو سجدہ کرے۔اسلام سے وفار کھنے والی اس بندی نے جو کسی صورت میں بھی اپنے خاوند کے ساتھ رہنے کو