لباس

by Other Authors

Page 5 of 124

لباس — Page 5

7 میاں بیوی کے حقوق و فرائض پہلی شعف دین محمد ہمیں ایک پاکیزہ اور مطہر معاشرہ کی تعمیر کرنے کی نہ صرف دعوت دیتا ہے بلکہ اس کی تعمیر کے آداب بھی سکھلاتا ہے۔جس میں خاندانی نظام کو بنیادی حیثیت دی گئی ہے اور اُسے مضبوط بنانے کی تعلیم بھی۔خاندانی زندگی میں بنیادی یونٹ میاں بیوی کے پاکیزہ ازدواجی تعلقات ہیں اور اس تعلق کو خوش گوار اور استوار بنانے کے لئے ضروری ہے کہ میاں اور بیوی دونوں ازدواجی زندگی کے آداب و فرائض سے بخوبی واقف ہوں۔اور ان کی بجا آوری کے لئے خلوص دل سے دُعاؤں کے ساتھ سر گرم عمل ہوں۔ازدواجی زندگی کے آداب اور میاں بیوی کے حقوق وفرائض پر مشتمل ایک کتابچہ مکرم و محترم حنیف احمد محمود صاحب مربی ضلع اسلام آباد نے ترتیب دیا ہے جو “ کے نام پر آپ کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔مصنف نے اس کتاب کو قرآن ، احادیث اور سید نا حضرت مسیح موعود و خلفاء کرام کے ارشادات سے مزین کیا ہے۔ایک قاری کو بعض اقتباسات میں تکرار معلوم ہوگی۔دراصل یہ تکرار نہیں۔مضمون کو مختلف Angles سے قاری کو سمجھانے کے لئے ایسے تکرار کی ضرورت ہے۔ع اس ڈھب سے کوئی سمجھے بس مدعا یہی ہے سید نا حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایسے تکرار کے لئے ایک مثال دیا کرتے تھے اور فرمایا کرتے تھے کہ ہر انسان کی قوت جاذ بہ اور قوت متاثرہ مختلف ہوا کرتی ہے۔جیسے کسی پانی