لباس — Page 80
82 میاں بیوی کے حقوق و فرائض حضرت اماں جان بھی حضور کی پسند ناپسند کا خیال رکھتیں۔کھانا بھی اکثر خود پکاتیں یا پھر سامنے بیٹھ کر اپنی نگرانی میں تیار کرواتیں۔آپ کے دوسرے کاموں میں آپ کا ہاتھ بٹاتیں جیسے کوئی دوست اپنے دوست کا کام کر رہا ہے۔غرض یہ جوڑا بے مثال تھا اور آپس کی محبت کا یہ عالم تھا کہ ایک دفعہ حضرت اماں جان نے حضرت اقدس سے مخاطب ہوکر کہا کہ : میں ہمیشہ دُعا کرتی ہوں کہ خدا تعالیٰ مجھے آپ کا غم نہ دکھائے اور مجھے آپ سے پہلے اُٹھا لے “ یہ سن کر حضرت مسیح موعود فوراً بولے کہ : اور میں ہمیشہ دعا کرتا ہوں کہ تم میرے بعد زندہ رہو اور میں تم کو سلامت چھوڑ جاؤں۔“ (سیرت حضرت اماں جان از صاحبزادی امتہ الشکور شائع کردہ مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان صفحہ 3) رخصتی سے پہلے اہم نصائح اور اُن پر عمل : حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ نے اپنی صاحبزادی حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کو شادی کے وقت ذیل کی نصائح فرمائیں۔اپنے شوہر سے پوشیدہ ، یا وہ کام جس کو ان سے چھپانے کی ضرورت سمجھو ہرگز کبھی نہ کرنا۔شوہر نہ دیکھے مگر خدا دیکھتا ہے اور بات آخر ظاہر ہو کر عورت کی وقعت کو کھو دیتی ہے۔اگر کوئی کام ان کی مرضی کے خلاف سرزد ہوجائے تو ہرگز کبھی نہ چھپانا صاف کہہ دینا کیونکہ اس میں عزت ہے اور چھپانے میں آخر بے عزتی اور بے وقری کا سامنا ہے۔کبھی ان کے غصہ کے وقت نہ بولنا۔تم پر یاکسی نوکر یا بچہ پر خفا ہوں اور تم کو معلوم ہو کہ