لباس

by Other Authors

Page 71 of 124

لباس — Page 71

73 میاں بیوی کے حقوق و فرائض میری دونوں بیویاں بھی عملاً اپنے آپ کو دینی خدمت کے لئے وقف کر چکی تھیں۔ان کی ہمیشہ یہ خواہش اور کوشش رہی کہ وہ مجھے خدمت دین کے لئے زیادہ سے زیادہ فرصت مہیا کریں۔ہماری یہ حالت دیکھ کر بعض دفعہ نا واقف عورتیں والدہ مبارک احمد سے دریافت کرتیں کہ کیا یہ آپ کی بیٹی ہیں۔تو وہ کہتیں۔یہ مولوی صاحب کی دوسری بیوی ہیں۔یہ سن کر وہ متعجب ہوتیں کہ بظاہر ایسا معلوم نہیں ہوتا۔والدہ مبارک احمد نے کبھی سوت یا سوکن کا لفظ استعمال نہیں کیا۔نہایت صبر و تحمل بلکہ محبت اور شفقت کا سلوک ایک دوسری سے کرتی رہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں اس نے نفسی کا احسن بدلہ دے۔(نیک بی بی کی یاد میں صفحہ 13) طلاق اور ضلع میں بھی تشریح باحسان کی تعلیم میاں بیوی کو ایک دوسرے کا کہا گیا ہے۔اور اگر قرآن میں مذکور تمام علاجوں کے بروئے کار لانے کے باوجود اگر کسی ایک کو اپنے تن سے کو الگ کرنے کے حالات پیش آئیں تو سورۃ البقرہ آیت نمبر 230 کے مطابق احسان کے ساتھ رخصت کرنے کی مرد حضرات کو تلقین ملتی ہے۔اس موقعہ پر جب کو اپنے تن سے جدا کیا جارہا ہو تب بھی احسان اور مروت کا اعلیٰ ترین نمونہ دکھلاتے ہوئے اُتارے گئے کے حقوق ادا کرنے کا حکم ہے۔مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ میرے لاہور کے قیام کے دوران مجھے ایک طلاق کیس نبٹانے کا موقعہ ملا۔جس میں لڑکا کسی صورت میں بھی لڑکی کو اپنے ہاں بسانے کو تیار نہ تھا۔اور نہ ہی اس کی وجہ بتلاتا تھا۔ہر طرف سے دباؤ بھی ڈلوایا گیا مگر وہ اپنی بیوی کو آباد کرنے کو تیار نہ ہوا۔چونکہ اس نوجوان کے اندر نیکی اور جماعت کے وقار کی تعلیم موجود تھی اس لئے طلاق نامہ پر دستخط کرتے