لباس

by Other Authors

Page 17 of 124

لباس — Page 17

19 میاں بیوی کے حقوق و فرائض کی راحت و آرام اور سکون کا انحصار مرد و عورت کی باہمی رضامندی اور اتفاق و پیار پر ہے۔سب سے پہلی بات میاں بیوی کا ایک دوسرے پر اعتماد اور ایک دوسرے کا احترام کرنا ہے جس سے گھر کی بنیادیں مضبوط ہوتی ہیں اور گھر محبتوں کا گہوارہ بنتا ہے اور جنت کا نمونہ ہوتا ہے۔وہی گھر سب سے اچھا گھر ہے جس کے باسیوں کو دیکھ کر آنکھیں ٹھنڈی ہوں۔اور اگر کوئی گھر ایسا نہیں تو اس گھر کی بنیادیں ان گھروندوں کی طرح ہیں جنہیں بچے سارا دن بناتے اور ڈھاتے رہتے ہیں اور ان کی بنیادیں کھوکھلی ہوتی ہیں۔ایک خوشیوں بھرا آشیانہ بنانے کے لئے باہمی اتفاق و پیار، ایثار اور بلند اخلاق و کردار جیسے قیمتی گہر چاہئیں جو دونوں میاں بیوی میں نمایاں طور پر ہونے ضروری ہیں تا پیار و محبت کی خوشبوؤں سے سارا گھر معطر اور مہکتا رہے۔کیڑا ذرا سا اور وہ پتھر میں گھر کرے انسان وہ کیا جو نہ دل دلبر میں گھر کرے ویسے بھی آیت کریمہ وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِى عَلَيْهِنَّ بِالْمَعْرُوفِ ( اور ان عورتوں کا دستور کے مطابق مردوں پر اتنا ہی حق ہے جتنا مردوں کا ان پر ہے ) کے مطابق دونوں کے حقوق مساوی ہیں۔دونوں کو اللہ تعالیٰ نے انسان کے زمرہ میں شامل کیا ہے۔مرد و عورت دونوں کو یکساں احکامات سے نوازا ہے۔اسی طرح انعامات بھی یکساں ہی تقسیم کئے ہیں۔جن نعماء کے وارث مرد حضرات ٹھہریں گے اسلامی تعلیم کے مطابق اُن جیسے نعماء عورتوں کو بھی ملیں گی۔کسی کی حق تلفی نہ ہوگی۔اس لئے معاشرہ کو حسین بنانے اور گھر کو جنت نظیر بنانے کے لئے دونوں کو یکساں طور پر