لباس

by Other Authors

Page 119 of 124

لباس — Page 119

(121) میاں بیوی کے حقوق و فرائض اُس سے بھی جواب دہی ہوگی۔سنو ! تم میں سے ہر ایک نگران ہے اور تم میں سے ہر ایک سے اس کی نگرانی سے متعلق جواب طلب کیا جانے والا ہے۔حضور انور نے فرما یا اس حدیث میں آیا ہے کہ عورت اپنے خاوند کے گھر کی نگران ہے، اس کی دیکھ بھال، صفائی ستھرائی گھر کا حساب کتاب چلانا ، خاوند جتنی رقم گھر کے خرچ کے لئے دیتا ہے، اس میں گھر چلانے کی کوشش کرنا ان کے فرائض میں شامل ہے۔ایک حدیث میں آتا ہے کہ جس عورت نے پانچوں وقت نماز پڑھی اور رمضان کے روزے رکھے اور اپنے آپ کو بڑے کاموں سے بچایا اور اپنے خاوند کی فرمانبرداری کی اور اس کا کہنا مانا، ایسی عورت کو اختیار ہے کہ جنت میں جس دروازے سے چاہے داخل ہو جائے۔عورت کے حقوق کی حفاظت کے موضوع پر آپ نے فرمایا کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں عورتوں کے حقوق کی جیسی حفاظت اسلام نے کی ہے ویسی کسی دوسرے مذہب نے قطعا نہیں کی مختصر الفاظ میں فرما دیا کہ جیسے مردوں کے عورتوں پر حقوق ہیں ویسے ہی عورتوں کے مردوں پر ہیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ تم میں سے اچھا وہ ہے جو اپنے اہل کے لئے اچھا ہے۔تو یہ حسین تعلیم ہے جو اسلام نے عورتوں کے حقوق قائم کرنے کے لئے دی ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام مزید فرماتے ہیں کہ یہ مت سمجھو کہ عورتیں ایسی چیز ہیں جن کو بہت ذلیل اور حقیر قرار دیا جائے نہیں نہیں ، ہمارے بادی کامل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ خَيْرُ كُمْ خَيْرُكُمْ لِأَهْلِہ تم میں سے بہتر وہ شخص ہے جس کا اپنے اہل کے ساتھ عمدہ سلوک ہو، بیوی کے ساتھ جس کی معاشرت اچھی نہیں وہ نیک کہاں، دوسروں کے ساتھ نیکی اور بھلائی تب کر سکتا ہے جب بیوی کے ساتھ اچھا سلوک کرسکتا ہو اور عمدہ معاشرت رکھتا ہو خاوند عورت کے لئے خدا تعالیٰ کا مظہر ہوتا ہے۔حدیث شریف میں آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اگر اپنے سوا کسی کو سجدہ کرنے کا حکم دیتا تو عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے خاوند کو سجدہ