لباس

by Other Authors

Page 103 of 124

لباس — Page 103

(105) میاں بیوی کے حقوق و فرائض لئے جنت بنا ہے کہ نہیں۔آپ کے خاوند کے لئے جنت بنا ہے کہ نہیں۔آپ کے بچے آپ دونوں سے پیار کرتے ہیں اور احترام کرتے ہیں کہ نہیں۔اگر مرد میں کمزوریاں ہیں تو عورت حتی المقدور ان سے صرف نظر کرتی ہے کہ نہیں لیکن کوشش ضرور کرتی ہے کہ ان کمزوریوں کو دور کرے۔نیک اور پاک مخلصانہ نصیحت کے ذریعہ وہ اپنے خاوند کو سمجھاتی رہتی ہے اگر ایسا ہے تو اچھا ہے۔اگر پہلی باتیں ہیں تو پھر وہ عورت اپنی آئندہ نسلوں کی تربیت کی اہل نہیں ہے۔یہی حال مردوں کا ہے۔پس اگر چہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں کا نام نہیں لیا اور عورتوں کا لیا ہے تو اس میں بڑی گہری حکمت ہے مگر گھر کی جنت بگاڑنے میں یقیناً مرد بھی ایک بڑا بھاری کردار ادا کرتے ہیں اور عورت کا کام ہے کہ اپنی اولاد کی ان سے حفاظت کرے۔حفاظت کیسے کی جائے؟ یہ ایک بار یک نکتہ میں آپ کو سمجھانا چاہتا ہوں۔جب مرد کے مظالم یا مرد کی زیادتیاں کسی عورت کا دل ٹکڑے ٹکڑے کر رہے ہوں تو مرد کے جانے کے بعد اس کا رد عمل یہ فیصلہ کرے گا کہ وہ اپنی اولاد کی اس ظالم مرد کی عادتوں سے حفاظت کر رہی ہے کہ نہیں۔اگر وہ اس اولا دکو اپنا ہمدرد بنانے کی خاطر بڑھا چڑھا کر ان باتوں کو بیان کرے اور ظلموں کے قصے بتا کر ٹسوے بہائے اور انہیں اپنائے اور انہیں کہے کہ یہ تمہارا ظالم باپ ہے تو اپنے ہاتھوں سے اس نے ان کو برباد کر دیا اور ان کی حفاظت کرنے کی بجائے مرد کے ظلموں کو ان تک پہنچنے کی اجازت دی۔اگر وہ قربانی کرے اور مرد کے ظلم اور اولاد کے درمیان حائل ہو جائے ، اپنے پروں پر اپنے سینے پر مرد کے ظلم لے لیکن اولا د تک ان کا نقص نہ پہنچنے دے تو اس کی مثال ایک ایسی مرغی کی طرح ہوگی جو کمز ور جانور ہے لیکن جب چیل اس کے بچوں پر جھپٹتی ہے تو اپنے پیروں تلے ان کو لے لیتی ہے۔آپ کتنا ہی دُکھ اٹھائے ، آپ چاہے