لباس

by Other Authors

Page 89 of 124

لباس — Page 89

91 میاں بیوی کے حقوق و فرائض غصے نکالتی ہے لیکن اس کی کچھ پیش نہیں جاتی۔تو عورتوں کو چاہئے کہ ہوش کریں اور ایسے لوگوں کی عزت کریں ، ان کے ساتھ عزت سے پیش آئیں، اپنے گھر کو ان کے لئے جنت بنا ئیں۔اگر وہ اپنے گھر کو خاوندوں کے لئے جنت بنائیں گی تو ان کے پاؤں تلے ان کے بچے بھی جنت حاصل کریں گے۔اگر خاوندوں کے لئے وہ اپنے گھروں کو جنت نہیں بنائیں گی تو ان کے پاؤں تلے سے بچوں کے لئے جہنم تو پیدا ہو سکتی ہے ، ان کو جنت نصیب نہیں ہو سکے گی۔کیونکہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ ان ماؤں کے بیچے گستاخ ہو جاتے ہیں جن کی مائیں خاوند سے گستاخ ہوں۔ان کے بچے صرف باپ سے ہی گستاخ نہیں ہوتے بلکہ ماں سے بھی گستاخ ہو جایا کرتے ہیں۔اس لئے یہ سوچ کر غور کرنے کے بعد میں نے یہی سوچا ہے کہ ایسے خاوندوں بیچاروں کو تو میں نصیحت نہیں کر سکتا ، ان کا یتیم تو اب موت ہی دور کر سکتی ہے۔عورتوں کو نصیحت کرنی چاہئے اور ان کی بھلائی میں ہے یہ بات۔“ (خطبہ جمعہ 5 فروری 1999ء از الفضل انٹرنیشنل مورخہ 26 مارچ تا یکم اپریل 1999 ، صفحہ 6) ایک تکلیف دہ خط : سید نا حضرت خلیفہ مسیح الرابع ایک خط کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ”ہماری زندگی عجیب اجیرن بن گئی ہے کہ کچھ سمجھ نہیں آتی کہ ہم کیا کریں بڑی چاہت سے ایک لڑکی گھر لائے تھے اس خیال سے کہ بزرگوں کی اولاد ہے اور حضرت مسیح موعود کے صحابہ کی اولاد ہے اور ایسا خاندان ہے جو جماعت میں معروف ہے لیکن لڑکی ایسی دنیا پرست ہے کہ جب بھی میں دین کی خاطر قربانی کرنے کی کوشش کرتا ہوں، کوئی چندہ دینے کی کوشش کرتا ہوں تو گھر