لباس

by Other Authors

Page 63 of 124

لباس — Page 63

65 میاں بیوی کے حقوق و فرائض فرما دیں۔اگر ان کی طرف سے کوئی زیادتی ہوئی ہے تو خدا کی قسم میری طرف سے تمام داغ مٹ چکے ہیں۔میں کلیتا راضی ہو کر ان کو رخصت کرنے والا ہوں۔اس نے مجھے بے چین رکھا اس دوران مجھے اُن مظلوم عورتوں کا خیال آتا رہا، جن کے خاوند ابھی بھی غفلت کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ان کو احساس ہی نہیں کہ وہ کس حالت میں اپنی عورتوں سے سلوک کرتے ہیں۔اس لئے میں نے سوچا کہ اس عید کے تحفہ کے طور پر یہ نصیحت ، میں ضرور احمدیوں سے کروں کہ اپنے معاشرے کو جنت کا نشان بنادیں تبھی سچی عید ہوگی جب آپ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ پر چلیں گے۔اس لئے اگر آپ آج میرے غم میں شریک ہیں، آپ اگر تعزیت کے خط لکھنے کی سوچ رہے ہیں تو میری سب سے بڑی تعزیت یہ ہے کہ مجھے جماعت کی طرف سے یہ تسکین ملے ، خوشی کی خبر ملے کہ ہمارے مرد عورتوں کے لئے نرم گوشے اختیار کر چکے ہیں۔اپنے گھروں کو جنت کا نمونہ بنانے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں۔ان کی غلطیوں کو عفو اور درگزر کرنے والے ہیں۔انہیں سچے شکر اور پیار کی تلقین کرنے والے ہیں اور سختی کی ساری باتیں جو ہمارے گھروں میں رائج ہو چکی ہیں یکدم معدوم کرنے والے ہیں۔خدا کرے یہ عید ہمیں نصیب ہو تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اسلام کی فتح کی عید بھی اس عید کے ساتھ بڑا گہرا تعلق رکھتی ہے۔اگر احمدی معاشرہ گھروں کو جنت کا نشان بنادے گا تو خدا کی قسم آپ ضرور غالب آئیں گے اور دیر کی بجائے جلد آئیں گے کیونکہ یہی وہ عملی نمونہ ہے جس کو دنیا آج دیکھنے کی منتظر ہے۔جو احمدی گھروں کے علاوہ کسی کو نصیب نہیں ہوسکتا۔خدا ہمیں اسکی تو فیق عطا کرے۔“ (خلاصہ خطبہ عید الفطر 1992ء بمقام مسجد فضل لندن)