لباس — Page 57
59 میاں بیوی کے حقوق و فرائض کہ اس مکان کو جس طرح چاہو ر کھو۔تو اس کا مطلب اُس شخص کو ہوشیار کرنا ہوگا کہ اگر احتیاط نہ کرو گے تو خراب ہو جائے گا۔اور تمہیں نقصان پہنچے گا۔اسی طرح جب لوگ اپنی لڑکیاں بیاہتے ہیں تو لڑکے والوں سے کہتے ہیں کہ اب ہم نے اسے تمہارے ہاتھ میں دے دیا ہے۔جیسا چاہو اس سے سلوک کرو۔اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ اسے جوتیاں مارا کرو۔بلکہ یہ ہوتا ہے کہ یہ تمہاری چیز ہے اسے سنبھال کر رکھنا۔پس آٹی شتم کا مطلب یہ ہے کہ عورت تمہاری چیز ہے اگر اس سے خراب سلوک کرو گے تو اس کا نتیجہ تمہارے لئے بُرا ہوگا۔اور اگر اچھا سلوک کرو گے تو اچھا ہو گا۔دراصل اس آیت سے غلط نتیجہ نکالنے والے آٹی کو پنجابی کا آنگاہ سمجھ لیتے ہیں اور یہ معنے کرتے ہیں کہ ان ہے واہ کرو‘ ( فضائل القرآن صفحہ 184 تا186) ارشادات حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ : (1) سید نا حضرت حافظ مرزا ناصر احمد صاحب خلیفتہ امسح الثالث نے اپنے دور خلافت میں جو مبارک تحریکات جاری فرما ئیں اُن میں سے ایک ” بیوی بچوں کے ساتھ حسن سلوک اور عزت سے مخاطب ہونے کے بارہ میں بھی ہے۔“ (حیات ناصر صفحہ 608) (2) حضرت سیدہ طاہرہ صدیقہ صاحبہ ( حرم ثانی حضرت خلیفۃ المسح الثالث) آپ کا نمونہ تحریر کرتی ہوئی فرماتی ہیں کہ : ایک دفعہ رات مجھے معدے میں جلن کی تکلیف ہوگئی۔میں نے تو خاص پرواہ نہ کی۔باتوں باتوں میں ایسے ہی ذکر ہو گیا تو آپ کو سخت فکر دامن گیر ہوئی۔اور خود اُٹھ کر ہومیو پیتھک کی دوادی اور ہر دس منٹ بعد خود ہی دوا مہیا فرماتے رہے اور بار بار پوچھتے کہ اب ٹھیک