لباس

by Other Authors

Page 55 of 124

لباس — Page 55

57 -⑰7- میاں بیوی کے حقوق و فرائض لئے اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ ان سے ہمیشہ رحم و ترس سے کام لیا جائے اور ان سے خوش خلقی اور حلیمی (خطبات نور جلد دوم صفحہ 217) برتی جائے۔“ ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ (1) سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب خلیفہ المسح الثانی رضی اللہ عنہ عورتوں کے حقوق سے متعلق فرماتے ہیں : مرد یا درکھیں کہ عورت ایک مظلوم ہستی ہے۔اس کے ساتھ محبت اور شفقت کے سلوک سے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل ہوتی ہے۔اس لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا خَيرُكُمْ خَيْرُكُمْ لاهله یعنی تم میں سے بہتر وہ ہے کہ جو اپنے اہل وعیال سے بہتر سلوک کرتا ہے۔“ (2) اوڑھنی والیوں کے لئے پھول حصہ دوئم صفحہ 156 ) حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَّكُمْ ط فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَلَّى شِئْتُمْ وَقَدِّمُوا لِأَنْفُسِكُمْ (بقرہ آیت : 224) کی بہت پیاری اور لطیف تشریح کرتے ہوئے فرمایا : نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَّكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ وَقَدِّمُوا لِأَنْفُسِكُمْ (بقره آیت : 224 تمہاری بیویاں تمہارے لئے بطور کھیتی کے ہیں۔تم جس طرح چاہوان میں آؤ۔۔۔دوسری بات یہ بتائی ہے کہ عورتوں سے اس قدر تعلق رکھو کہ نہ اُن کی طاقت ضائع ہو اور نہ تمہاری۔اگر کھیتی میں بیج زیادہ ڈال دیا جائے تو بیج خراب ہوجاتا ہے اور اگر کھیتی سے پے بہ پے کام لیا جائے تو کھیتی خراب ہو جاتی ہے۔پس اس میں یہ بتایا کہ یہ کام حد بندی کے اندر ہونا