لباس — Page 25
27 --- میاں بیوی کے حقوق و فرائض بھیج درود اُس محسن پر ، تو دن میں سو سو بار پاک محمد مصطفی نبیوں کا سردار مرد اور عورت خدا تعالیٰ کے نزدیک برابر ہیں : حضرت خلیفہ المسیح لثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں : خدا تعالیٰ کے نزدیک مرد اور عورت دونوں برابر ہیں۔اُس نے دونوں کو پیدا کیا ہے۔اگر کوئی مرد اس کے حکم کو توڑتا اور عورت فرمانبرداری کرتی ہے تو وہ عورت اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس مرد سے بدرجہا اچھی ہے۔اسی طرح اگر کوئی عورت خدا تعالیٰ کے حکم کی خلاف ورزی کرتی 66 ہے اور مر دفرمانبرداری کرتا ہے تو وہ مرد خدا تعالیٰ کے نزدیک اس عورت سے بدرجہا اچھا ہے۔“ اوڑھنی والیوں کے لئے پھول حصہ اوّل صفحہ 4) نوجوان عدل قائم کریں : وو مردوں کے حقوق سے متعلق حضرت خلیفہ امسیح الثانی رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں : مرد کے حقوق کو جواللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا ہے کہ الرِّجَالُ قَوَمُوْنَ عَلَى النِّسَاءِ اس کی وجہ یہ ہے کہ مرد کو گھریلو معاملات میں ویٹو پاور کا درجہ حاصل ہے۔جب میاں بیوی میں اختلاف کی صورت پیدا ہو جائے تو اس وقت مرد کا فیصلہ ناطق ہوگا۔لیکن جب اختلاف بڑھ جائے اور مرد ویٹو پاور کا ناجائز استعمال کرے تو عورت کو عدالت کی رُو سے اپنے حقوق لینے کی اجازت ہے۔پس میں مردوں ، خصوصاً نو جوانوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ عدل قائم کریں اور اسلام کے رستے میں دیوار حائل نہ کریں۔( اوڑھنی والیوں کے لئے پھول حصہ اوّل صفحہ 452-453)