لباس

by Other Authors

Page 24 of 124

لباس — Page 24

26 میاں بیوی کے حقوق و فرائض مرد و عورت میں اللہ تعالیٰ نے مودت کا تعلق رکھ کر بتایا کہ ہم نے اس طرح ایک نفس کے دوٹکڑے بنا کر ایک دوسرے کی کشش پیدا کر دی ہے۔اور ہر ٹکڑا دوسرے کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔اس طرح طبعا تکمیل انسانیت کی صورت پیدا ہوتی رہتی ہے۔(فضائل القرآن صفحہ 182 ) اور رحمت کا مفہوم بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں : تیسری بات یہ بیان فرمائی کہ اس ذریعہ سے رحمت پیدا کی گئی ہے۔کیونکہ نفس جس چیز کے متعلق یہ محسوس کرے کہ یہ میری ہے اُس سے رحم کا سلوک کرتا ہے۔مرد جب عورت کے متعلق سمجھتا ہے کہ یہ میرا ہی ٹکڑا ہے تو پھر اس ٹکڑے کی حفاظت بھی کرتا ہے۔ممکن ہے کوئی کہے کہ بعض مردوں عورتوں میں ناچاقی اور لڑائی جھگڑا بھی تو ہوتا ہے اس کا جواب یہ ہے کہ ایسی صورت اسی جگہ ہوتی ہے جہاں اصل ٹکڑے آپس میں نہیں ملتے۔جہاں اصل ٹکڑے ملتے ہیں وہاں نہایت امن اور چین سے زندگی بسر ہوتی ہے اور کوئی لڑائی جھگڑا نہیں ہوتا۔کئی دفعہ دیکھا گیا ہے کہ ایک مرد و عورت کی آپس میں ناچاقی رہتی ہے اور آخر طلاق تک نوبت پہنچ جاتی ہے۔لیکن اس مرد کی کسی عورت سے اور اس عورت کی کسی اور مرد سے شادی ہو جاتی ہے تو وہ بڑی محبت اور پیار سے زندگی بسر کرنے لگتے ہیں۔اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ عورت مرد کا ٹکڑا تو ہے لیکن جب صحیح ٹکڑا ملتا ہے تب امن اور آرام حاصل ہوتا ہے پس مرد، عورت کو اپنا ٹکٹر سمجھ کر اس پر رحم کرتا ہے۔اور اس طرح اُسے رحم کرنے کی عادت ہو جاتی ہے اور پھر ہر جگہ اس عادت کو استعمال کرتا ہے۔“ (فضائل القرآن صفحه 183 ) وہ رحمت عالم آتا ہے ، تیرا حامی ہوجاتا ہے تو بھی انساں کہلاتی ہے، سب حق تیرے دلواتا ہے