لباس — Page 108
(110) میاں بیوی کے حقوق و فرائض اس کی سب سے بڑی وجہ لڑکے لڑکیوں میں خدا تعالیٰ سے دُوری ہے۔اس کی ذمہ داری بعض حالات میں عورت پر اور بعض حالات میں مرد پر آتی ہے۔ہر انسان کی زندگی تین ادوار پر مشتمل ہوتی ہے۔پہلا دور جو کہ ماضی ہوتا ہے۔دوسرا دور حال۔اور تیسرا دور ہمارا مستقبل ہوتا ہے۔انسان کی زندگی کا ہر دور بے حد اہم ہوتا ہے۔ہمارا ماضی‘ ہمارے ماں باپ، خاندان سے وابستہ ہوتا ہے۔ہم اپنے والدین کے حوالے سے ہی پہچانے جاتے ہیں۔ہمارا دوسرا دور ہمارا حال ہے۔اس میں ہماری شخصیت ، ہماری خوبیاں ، ہماری کمزوریاں، ہماری صورت ، ہماری تعلیم ، کیریئر سب کچھ شامل ہوتا ہے۔اس کے بعد وہ شخصیت ہماری زندگی میں آتی ہے جس سے ہماری شادی ہوتی ہے۔اس شخصیت کی خامیاں ، خوبیاں غرض اس سے منسلک ہر چیز ہم سے منسلک ہو جاتی ہے۔یہ ہمارا نصیب کہلاتا ہے۔اس سلسلہ میں ہمیشہ خدا تعالیٰ سے دُعا کریں خدا تعالیٰ نیک نصیب کرے۔جو نصیب سے ملے اس کو خدا تعالیٰ کا فضل سمجھتے ہوئے خوشی سے قبول کریں خدا تعالیٰ شکر کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔تیسرا دور ہمارا مستقبل ہے۔اس میں ہماری اولاد اور اس سے وابستہ ہر چیز ہوتی ہے۔یہ دور بہت ذمہ داریوں کا دور ہے۔اس سلسلہ میں ہماری پہلی کوشش یہ ہونی چاہئے کہ ہم اپنی اولاد کو ایک اچھا انسان بنا ئیں۔وہ نیک اور صالح وجود ہوں۔کیونکہ باقی سب چیزیں پیچھے رہ جاتی ہیں۔پس بیٹی ہو یا بیٹا ، اُس کا خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا کریں۔اور ان کو نیک اور اچھے انسان بنائیں۔یہ بات بہت اہم ہے کہ ہم جہاں پر لڑکیوں کی تربیت اس رنگ میں کرتے ہیں کہ ان کو