کونپل

by Other Authors

Page 1 of 19

کونپل — Page 1

مِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ تعارف ہم سب کے پیارے حضرت خلیفۃ المسیح الثالث نور اللہ مرقدہ نے احمدی خواتین کو ایک نعرہ عنایت فرمایا تھا۔فضل وکرم وو سچے احمدی کی ماں زندہ باد “ اس نعرہ کو قائم ودائم رکھنے کے لئے لجنہ اماءاللہ کراچی نے اللہ تعالی کے ایسی ماؤں کی رہنمائی کے لئے جو بچوں کی تربیت کو خصوصی اہمیت ނ دیں۔ایسے تعلیمی نصاب مرتب کیسے ہیں جو بچوں کی عمر کی مناسبت سے چھوٹے چھوٹے سوال جواب پر مشتمل ہیں۔پانچ سال تک کی عمر کے لئے پہلا حصہ ” کونپل“ اسی سلسلے کی پہلی پیش کش ہے۔خدا کرے کہ ہماری مساعی بارآور ثابت ہوں اور لاکھوں کروڑوں کی تعداد میں مجاہد مائیں، مجاہد نسل کی تربیت کر کے مذکورہ نعرہ کو زندہ و پائند ہ رکھیں ، آمین اس نصاب کی تیاری میں شعبہ اصلاح وارشاد اور شعبہ اشاعت کا تعاون شامل ہے۔اس سلسلے میں ممدو معاون ممبرات کے لئے خصوصی دعا کی درخواست ہے۔