کونپل

by Other Authors

Page 5 of 19

کونپل — Page 5

قرآن مجید ا ماں:۔سب سے پیاری کتاب کون سی ہے؟ بچہ :۔قرآن مجید ۲ ماں:۔قرآن مجید ہمیں کس نے دیا ہے؟ بچہ :۔اللہ تعالی نے ماں: اللہ تعالی نے قرآن مجید کس کو دیا تھا؟ بچہ :۔حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو ماں:۔قرآن مجید میں کیا لکھا ہے؟ بچہ :۔اچھی باتیں کرو۔بُری باتیں نہ کرو ماں:۔قرآنِ مجید کو کیسے ہاتھ لگاتے ہیں؟ بچہ:۔دھوکر۔صاف کرکے ماں:۔قرآن مجید کیوں پڑھتے ہیں؟ بچہ :۔اللہ پاک بہت خوش ہوتا ہے ے ماں:۔قرآنِ مجید پڑھنے سے پہلے کیا پڑھتے ہیں؟ بچہ :۔اَعُوذُ بِا اللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيْمِ ماں: اس کا مطلب ہے میں خدا کی پناہ چاہتا ہوں دھتکارے ہوئے(گندے) شیطان سے اس کو تعوذ کہتے ہیں پھر۔