کتاب اللہ کا فیصلہ — Page 12
تیل یہ اشاعت اللہ تعالی کی طرف سے دی گئی۔" ينصر الرجال تُو فِي اليَهِم مِّنَ السَّمَاءِ لَا مُبَدِّلَ لكلمات الله ود رامین احمدیه سوم مقصود (۲۳۲) یعنی تیری دوہ لوگ کریں گے چین کے دلوں میں ہم اپنی طرف سے الہام کریں گئے۔خدا کی باتوں کو کوئی ٹال نہیں سکتا۔" جناب مولوی عبد الرحیم اشرف کے قلم سے اس وعدہ الہی کے شاندار ظہور کی ایک جھلک ملاحظہ ہو۔فرماتے ہیں:۔قادیانیوں نے گذشتہ پچاس سال میں اندرون اور بیرون ملک اپنی قومی زندگی کو قائم رکھے اور قادیانی تحریک کو عام کرنے کے سلسلہ میں جو جدو جہد کی ہے۔اس کا یہ پہلو نمایاں ہے کہ انھوں نے اس کے لئے اشتبار قربانی سے کام لیا ہے۔ملک میں ہزاروں اشخاص ایسے ہیں جنہوں نے اس نئے مذہب کی خاطراپنی برادریوں سے علیحدگی اختیار کی۔دینوی نقصانات برداشت کئے اور جان و مال کی قربانیاں پیش کیں۔ہم کھلے دل سے اعتراف کرتے ہیں کہ قادیانی عوام میں ایک معقول تعداد ایسے لوگوں کی ہے جو اخلاص کے ساتھ اس سراب کو حقیقت سمجھ کر اس کے لئے جان ومال اور دنیوی وسائل و علائق کی قربانی میشی کرتی ہے۔یہی وہ لوگ ہیں جن کے بعض افراد نے کابل میں سزائے موت کو لبیک کہا بیرون ملک دور دراز علاقوں میں غربت و افلاس کی زندگی اختیار کی " '