کتابِ تعلیم

by Other Authors

Page 95 of 162

کتابِ تعلیم — Page 95

۹۵ ہو مگر فضول ہونے کی وجہ سے اس کے لئے حرام ہو جاتی ہے۔جو انسان رات دن نفسانی لذات میں مصروف ہے وہ عبادت کا کیا حق ادا کر سکتا ہے۔مومن کے لئے ضروری ہے کہ وہ ایک تلخ زندگی بسر کرے۔لیکن عیش و عشرت میں بسر کرنے سے تو وہ اس زندگی کا عشر عشیر بھی حاصل نہیں کر سکتا۔ہمارے کلام کا مقصد یہ ہے کہ دونوں پہلووں کا لحاظ رکھا جاوے۔یہ نہیں کہ صرف لذات کے پہلو پر زور دیا جاوے اور تقویٰ کو بالکل ترک کر دیا جاو ہے ، اسلام نے جن کاموں اور باتوں کو مباح کہا ہے اس سے یہ غرض ہر گز نہیں ہے کہ رات دن اس میں مستغرق رہے۔صرف یہ ہے کہ بقدر ضرورت وقت پر ان سے فائدہ اٹھایا جاوے " ا تفسير سورة النساء از حضرت مسیح موعود طلا با مثلا؟ تہذیب نفس کے مدارج میں قرآن کریم کی رہنمائی الیوم اکملت لکم میں فرما دیا۔گویا یہ بات نبوت کی دوسری فصل ہے۔اکمال سے یہی مطلب نہیں کہ سورتیں اتار دیں بلکہ تکمیل نفس اور تطہیر قلب کی وحشیوں سے انسان پھر اس کے بعد عقلمند اور با اخلاق انسان اور پھر با خدا انسان بنا دیا۔اور تطہیر نفس عمیل اور تہذیب نفس کے مدارج طے کرا دیئے اور اسی طرح پر کتاب اللہ کو بھی پورا اور کامل کر دیا