کتابِ تعلیم — Page 78
ام خدا اور انسان کی دوستی کے حوالے سے فضال الہی کے حصول کے لئے نصیحت و دو دوستوں میں دوستی اس صورت میں نبجھ سکتی ہے کہ کبھی وہ اس کی مان سے اور کبھی یہ اس کی۔اگر ایک شخص سدا اپنی ہی منوانے کے درپے ہو جائے تو معاملہ بگڑ جاتا ہے۔یہی حال خدا تعالٰی اور بندہ کے رابطہ کا ہونا چاہیے کبھی اللہ تعالیٰ اس کی سُن لے اور اس پر فضل کے دروازہ سے کھول دے اور کبھی بندہ اس کی قضا و قدر پر راضی ہو جائے۔حقیقت یہ ہے کہ حق خدا تعالیٰ کا ہی ہے کہ وہ بندوں کا امتحان سے اور یہ امتحان اس کی طرف سے انسان کے فوائد کے لئے ہوتے ہیں۔اس کا قانون قدرت ایسا واقع ہوا ہے کہ امتحان کے بعد جو اچھے نکلیں انہیں اپنے فضلوں کا وارث بناتا ہے گا الملفوظات نیا ایڈیشن جلد اول جن ۲ ) ۴۲ اللہ تعالیٰ اپنے راست باز متقی کو رزق کی مار نہیں دیتا ہر قسم کی دعائیں طفیلی ہیں۔اصل دعائیں اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کے واسطے کرنی چاہئیں۔باقی دعائیں خود بخود قبول ہو جائیں گی۔کیوں کہ گناہ کے دُور ہونے سے برکات آتی ہیں۔یوں دُعا قبول نہیں ہوتی جو