کتابِ تعلیم

by Other Authors

Page 77 of 162

کتابِ تعلیم — Page 77

<< M جو خُدا تعالیٰ سے سچا اور کامل تعلق رکھتا ہو خدا تعالیٰ اُس کی ساری مرادیں پوری کر دیتا ہے "برکات اور فیوض الہی کے حصول کے واسطے دل کی صفائی کی بھی بہت ضرورت پڑتی ہے۔جب تک دل صاف نہ ہو کچھ نہیں چاہیئے کہ جب اللہ تعالیٰ دل پر نظر ڈالے تو اس کے کسی حصہ یا کسی گوشہ میں کوئی شعبہ نفاق کا نہ ہو۔جب یہ حالت ہو تو پھر ہی نظر کے ساتھ تجلیات آتی ہیں اور معاملہ صاف ہو جاتا ہے اس کے لئے ایسا د فا دا لہ اور صادق ہونا چاہیئے۔جیسے ابراہیم علیہ السلام نے اپنا صدق دکھایا یا جس طرح پر انحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نمونہ دکھایا۔جب انسان اس نمونہ پر قدم مارتا ہے تو وہ با برکت آدمی ہو جاتا ہے پھر دنیا کی زندگی میں کوئی ذلت نہیں اٹھاتا اور نہ تنگی رزق کی مشکلات میں مبتلا ہوتا ہے۔بلکہ اس پر خدا تعالیٰ کے فضل و احسان کے دروانہ سے کھولے جاتے ہیں۔اور مستجاب الدعوات ہو جاتا ہے۔اور خدا تعالیٰ اس کو لعنتی زندگی سے ہلاگ نہیں کرتا بلکہ اس کا خاتمہ بالخیر کرتا ہے۔مختصر یہ کہ جو خدا تعالیٰ سے سچا اور کامل تعلق رکھتا ہو تو خدا تعالیٰ اس کی ساری مرادیں پوری کر دیتا ہے۔اسے نامراد نہیں رکھتا " ر تفسير سورة يونس تا الکهف از حضرت مسیح موعود من )