کتابِ تعلیم

by Other Authors

Page 70 of 162

کتابِ تعلیم — Page 70

کر سے اور اسی سے نہ مانگے۔سچ سمجھو کہ حقیقی طور پر وہ سچا مسلمان اور سچا مومن کہلانے کا مستحق نہیں۔اسلام کی حقیقت ہی یہ ہے کہ اس کی تمام طاقتیں اندرونی ہوں یا بیرونی سب کی سبب اللہ تعالیٰ ہی کے آستانہ پر گری ہوئی ہوں جس طرح پر ایک بڑا انجن بہت سی کلوں کو چلاتا ہے پس اسی طور پر جب تک انسان اپنے ہر کام اور ہر حرکت و سکون کو اسی انجن کی طاقت عظمی کے ماتحت نہ کر لیو ہے۔وہ کیونکر اللہ تعالے کی الوہیت کا قائل ہو سکتا ہے۔اور اپنے آپ کو اِنِّی وَجَهَتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فطَرَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ ( العام (49) کہتے وقت واقعی حنیف کہہ سکتا ہے ؟ جیسے منہ سے کہتا ہے ویسے ہی ادہر کی طرف متوجہ ہو تو لاریب وہ مسلم ہے وہ مومن اور حنیف ہے لیکن وہ شخص جو اللہ تعالے کے سوا غیر اللہ سے سوال کرتا ہے اور ادہر بھی جھکتا ہے وہ یاد رکھے کہ بڑا ہی بد قسمت اور محروم ہے کہ اس پر وہ وقت آجانے والا ہے کہ وہ زبانی اور نمائشی طور پر اللہ تعالیٰ کی طرف نہ جھک سکے " میر سورة الانعام از حضرت مسیح موعود من) ۳۵ وہ کھڑکیاں کھول دینی چاہئیں جو علم کی باشوئی تھیں یہ بات نہایت صاف اور ظاہر ہے کہ چونکہ انسان خدا کیلئے پیدا کیا گیا ہے اس لئے اس کا تمام آرام اور ساری خوشحالی صرف اسی میں ہے کہ وہ سارا خدا کا ہی ہو جائے اور حقیقی راحت کبھی ظاہر نہیں ہو سکتی جب تک