کتابِ تعلیم

by Other Authors

Page 65 of 162

کتابِ تعلیم — Page 65

40 ٢٩ ”انسان کے وجود کی علت غائی۔اطاعت ابدی" حضرت اقدس صراط مستقیم میں پنہاں معنی بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ :۔قرآن شریف میں اس کا نام استقامت رکھا ہے۔جیسا کہ وہ یہ دُعا سکھلاتا ہے۔اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ انْعَمْتَ یعنی ہمیں استقامت کی راہ پر قائم کر۔ان لوگوں کی راہ جنہوں نے تجھے سے انعام پایا۔اور جن پر آسمانی دروانہ سے کھلے۔واضح رہے کہ ہر ایک چیز کی وضع استقامت اس کی علت فائی پر نظر کر کے سمجھی جاتی ہے۔اور انسان کے وجود کی علت غائی یہ ہے کہ نوع انسان خدا کے لئے پیدا کی گئی ہے۔پس انسانی وضع استقامت یہ ہے کہ جیسا کہ وہ اطاعت ابدی کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔ایسا ہی درحقیقت خدا کے لئے ہو جائے۔اور جب وہ اپنے تمام قوی سے خُدا کے لئے ہو جائے گا تو بلا شبہ اس پر العام نازل ہوگا جس کو دوسرے لفظوں میں پاک زندگی کہہ سکتے ہیں۔جیسا کہ تم دیکھتے ہو کہ جب آفتاب کی طرف کی کھڑکی کھولی جائے۔تو آفتاب کی شعا میں ضرور کھڑکی کے اندر آجاتی ہیں۔ایسا ہی جنب انسان خدا تعالیٰ کی طرف بالکل سیدھا ہو جائے اور اس میں اور خدا تعالیٰ میں کچھ حجاب نہ رہے