کتابِ تعلیم

by Other Authors

Page 54 of 162

کتابِ تعلیم — Page 54

۵۴ P انسان خدا تعالیٰ کے تعبد ابدی کیلئے پیدا کیا گیا ہے" " انسان خدا تعالیٰ کے تعبد ابدی کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔اس لئے وہ اس بات پر راضی نہیں ہو سکتا کہ وہ خدا جس کی شناخت میں اس کی نجات ہے۔اسی کی شناخت کے بار سے میں صرف چند بے ہودہ قصوں پر حصر رکھے اور وہ اندھا رہنا نہیں چاہتا بلکہ چاہتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی صفات کا ملہ کے متعلق پورا علم پار سے گویا اس کو دیکھ لے۔سو یہ خواہش اس کی محض اسلام کے ذریعے سے پوری ہو سکتی ہے۔ر روحانی خزائن جلد ۲ ص ۶۲ (٢٢ خدا تعالیٰ مجھکنے والوں کی طرف جھکتا ہے؟ خدا تعالیٰ کے ساتھ محبت کرنے والا اور اس کے عشق میں گمشدہ قوم نبیوں کی ان جھوٹے اور فانی عاشقوں کے بعشق سے کہیں بڑھ کر اپنے اندر جوش رکھتے ہیں۔کیوں کہ وہ خدادہ ہے جو جھکنے والوں کی طرف جھکتا ہے۔یہاں تک کہ اس سے زیادہ توجہ کرتا ہے۔خدا کی طرف آنے والا اگر معمولی چال سے چلتا ہے تو اللہ تعالی اس کی طرف دوڑ کر آتا ہے۔پس ایسے خدا کی طرف جس کی توجہ ہو جائے اور وہ اس کی محبت میں کھو جاو سے وہ محبت