کتابِ تعلیم

by Other Authors

Page 36 of 162

کتابِ تعلیم — Page 36

my اس دن غوطہ مارتا ہے۔جس دن خدا تعالیٰ اس کو مخاطب کر کے انا الموجود کی اس کو خود بشارت دیتا ہے۔تب انسان کی معرفت صرف اپنے قیاسی ڈنہ کو سلہ یا محض منقولی خیالات تک محدود نہیں رہتی۔بلکہ خدا تعالے ایسا قرب ہو جاتا ہے کہ گویا اس کو دیکھتا ہے۔اور یہ سچ اور بالکل سچ ہے کہ خدا تعالیٰ پر کامل ایمان اسی دن اس کو نصیب ہوتا ہے کہ جب اللہ جل شانہ اپنے وجود سے آپ خیر دیتا ہے۔اور پھر دوسری علامت خدا تعالیٰ کی محبت کی یہ ہے کہ اپنے پیار سے بندوں کو صرف اپنے وجود کی خیر ہی نہیں بلکہ اپنی رحمت اور فضل کے آثار بھی خاص طور پر ان پر ظاہر کرتا ہے اور وہ اس طرح پر کہ ان کی دعائیں جو ظاہری امیدوں سے بڑھ کر ہوں قبول فرما کہ اپنے الہام اور کلام کے ذریعہ سے ان کو اطلاع دیتا ہے۔تب ان کے دل تستی پکڑ جاتے ہیں کہ یہ ہمارا قادر خدا ہے جو ہماری دعائیں سنتا ہے اور ہم کو اطلاع دیتا اور مشکلات سے ہمیں نجات دیتا ہے۔لفوظات جلد اول ص ۳۹۔نیا ایڈیشن) 11 خدا تعالے تک پہنچنے کے آٹھ وسائل انسان کو جو کچھ اندرونی اور بیرونی اعضاء دیئے گئے ہیں یاجو کچھ توتیں عنایت ہوئی ہیں۔اصل مقصود اُن سے خدا کی معرفت اور خدا کی پرستش اور خدا تعالیٰ کی محبت ہے۔اسی وجہ سے انسان دنیا میں ہزاروں شغلوں کو اختیار کر کے پھر بھی بجز خدا تعالی کے اپنی سچی خوشحالی کسی میں نہیں پاتا۔بڑا