کتابِ تعلیم

by Other Authors

Page 28 of 162

کتابِ تعلیم — Page 28

تنخدا تعالیٰ کو حاصل کرنے کا نسخہ استغفار اور توبہ" مَّتَاعًا حَسَنًا إلَى أَجَلٍ مُسَمَّى وَيُؤْتِ كُلَّ ذِي فَضْلٍ فَضْلَهُ ، وَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمِ كَبيره ( عود : ۴) طبعا سوال پیدا ہوتا ہے کہ بمشکل کام کیوں کر حل، دسکتا ہے۔اس کا علاج خود ہی بتلایا وَ آنِ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوبُوا را کیے۔یاد رکھو دو چیزیں اس امت کو عطا فرمائی گئی ہیں۔ایک قوت حاصل کرنے کے واسطے دوسری حاصل کردہ قوت کو عملی طور پر دکھانے کے لئے قوت حاصل کرنے کے واسطے استغفار ہے جس کو دوسرے لفظوں میں استمداد اور استعانت بھی کہتے ہیں۔صوفیوں نے لکھا ہے کہ جیسے ورزش کرنے سے مثلاً مگدروں اور موگریوں کے اُٹھانے اور پھیر نے سے جسمانی قوت اور طاقت بڑھتی ہے اسی طرح پر روحانی مگر راستغفار ہے۔اس کے ساتھ روح کو ایک قوت ملتی ہے اور دل میں استقامت پیدا ہوتی ہے۔جسے قوت یعنی مطلوب ہو وہ استغفار کر ہے۔خضر ڈھانکنے اور دبانے کو کہتے ہیں۔استغفار سے انسان ان جذبات اور خیالات کو ڈھانپنے اور دبانے کی کوشش کرتا ہے جو خدا تعالے سے روکتے ہیں۔پس استغفار کے یہی معنی ہیں کہ زہریلے مواد جو حملہ کر کے انسان کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں ان پر غالب آوے۔اور خدا تعالے کے