کتابِ تعلیم — Page 148
10A حقوق العباد کی پڑا نہ کرنیوالاآخر حق اللہ کوبھی چھوڑدیتا ہے لہ تعالی نے جا بجا رحم کی تعلیم دی ہے۔یہی اخوت اسلامی کا منشا ہے۔اللہ تعالی نے صاف طور پرنہ فرمایا ہے کہ تمام مسلمان مومن آپس میں بھائی ہیں ایسی صورت میں کہ تم میں اسلامی اخوت قائم ہو اور پھر اس سلسلہ میں ہونے کی وجہ سے دوسری اخوت بھی ساتھ ہو۔یہ بڑی غلطی ہوگی کہ کوئی شخص مصیبت میں گرفتار ہو اور قضاء قدر سے اُسے ماتم پیش آجاد سے تو دوسرا تجہیز و تکفین میں بھی اُس کا شریک نہ ہو۔ہرگز ہر گز اللہ تعالیٰ کا یہ منشا نہیں ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ جنگ میں شہید ہوتے یا مجروح ہو جاتے تو میں یقین نہیں رکھتا کہ صحابہ انہیں چھوڑ کر چلے جاتے ہوں یا پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم اس بات پر راضی ہو جاتے کہ وہ ان کو چھوڑ کر چلے جاویں۔میں سمجھتا ہوں کہ ایسی وارداتوں کے وقت ہمدردی بھی ہو سکتی ہے۔اور احتیاط مناسب بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔اوّل تو کتاب اللہ سے یہ مسئلہ ملتا ہی نہیں کہ کوئی مرض لازمی طور پر دوسرے کو لگ بھی جاتی ہے۔ہاں حسین قدر تجارت سے معلوم ہوتا ہے اُس کے لئے بھی نص قرآنی سے احتیاط مناسب کا پتہ لگتا ہے۔جہاں ایسا مرکز ویا کا ہو کہ وہ شدت سے پھیلی ہوئی ہو۔وہاں احتیاط کرے۔لیکن اس کے بھی یہ معنے نہیں کہ ہمدردی ہی چھوڑ دے۔خداتعالی کا ہر گتے یہ منشا نہیں ہے کہ انسان ایک میت سے اس قدر بعد اختیار کر سے کہ میت کی ذقت ہوا اور پھر اس کے ساتھ ساری جماعت کی ذلت ہو۔