کتابِ تعلیم — Page 149
۱۲۹ آئنده خوب یاد رکھو کہ ہرگز اس بات کو نہیں کرنا چاہیے۔جبکہ خدا تعالئے نے تمہیں بھائی بنا دیا ہے تو پھر نفرت اور بعد کیوں ہے ؟ اگر وہ بھی مرے گا تو اس کی بھی کوئی خبر نہ لے گا اور اس طرح پر اخوت کے حقوق تلف ہو جائیں گے۔خدا تعالیٰ نے دو ہی قسم کے حقوق رکھتے ہیں حقوق اللہ اور حقوق العباد جو شخص حقوق العباد کی پروا نہیں کرتا وہ آخر حقوق اللہ کو بھی چھوڑ دیتا ہے کیونکہ حقوق العباد کا لحاظ رکھنا یہ بھی تو امراہی ہے جو حقوق اللہ کے نیچے ہے۔یہ خوب یا در رکھو کہ اللہ تعالیٰ پر توکل بھی کوئی چیز ہے۔یہ مت سمجھو کہ تم نری پر ہیزوں سے بچ سکتے ہو۔جب تک خدا تعالیٰ کے ساتھ سچا تعلق نہ ہو اور انسان اپنے آپ کو کارآمد انسان نہ بنائے اس وقت تک اللہ تعالٰی اس کی کچھ پروا نہیں کرتا۔خواہ وہ ہزارہ بھاگتا پھرے۔کیا وہ لوگ جو طاعون میں مبتلا ہوتے ہیں وہ پر ہیز نہیں کرتے ؟ میں نے سُنا ہے کرنا ہورہ میں نواب صاحب کے قریب ہی ایک انگریز رہتا تھا وہ مبتلا ہو گیا حالانکہ یہ لوگ تو بڑے پر ہیز کرنے والے ہوتے ہیں۔ندا پر ہیز کچھ چیز نہیں جب تک خدا تعالیٰ کے ساتھ سچا تعلق نہ ہو۔پس آئندہ کے لئے یا درکھو کہ حقوق اخوت کو ہر گز نہ چھوڑو ورنہ حقوق اللہ بھی نہ رہیں گے۔خدا تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے کہ یہ طاعون کا سلسلہ جو مرکز پنجاب ہو گیا ہے کب تک جاری رہے لیکن مجھے یہی بتایا گیا ہے إن الله لا يغير ما بقوم حتى يغيروا ما بانفسهم رالرعد ) اللہ تعالی کسی حالت میں قوم میں تبدیلی نہ گو سے گا جب تک لوگ دلوں کی تبدیلی