کتابِ تعلیم

by Other Authors

Page 93 of 162

کتابِ تعلیم — Page 93

۹۳ بیویاں کی جائیں گی تو سوائے اس کے اور کیا نتیجہ ہو گا کہ دوسری قومیں اعتراض کریں کہ مسلمانوں کو بیویاں کرنے کے سوا اور کوئی کام ہی نہیں۔نہنا کا نام ہی گناہ نہیں۔بلکہ شہوات کا کھلے طور پر دل میں پڑ جانا گناہ ہے۔دنیا وی تمتع کا حصہ انسانی زندگی میں بہت ہی کم ہونا چاہیئے۔تاکہ فَلْيَضْحَكُوا قَلِيلًا وَلَيَبْكُو اكثيرا - (التوبه : ۸۲) یعنی ہنسو تھوڑا اور روڈ بہت کا مصداق بنو۔لیکن جس شخص کی دنیاوی تمتع کثرت سے ہیں اور وہ رات دن بیویوں میں مصروف ہے اس کو رقت اور رونا کب نصیب ہوگا۔اکثر لوگوں کا یہ حال ہے کہ وہ ایک خیال کی تائید اور انتباع میں تمام سامان کرتے ہیں اور اس طرح سے خدا تعالیٰ کے اصل منشاء سے دُور جاڑتے ہیں۔خدا تعالیٰ نے اگر چہ بعض اشیاء جائز تو کر دی ہیں مگر اس میطلب نہیں ہے کہ عمر ہی اُس میں بسر کی جاد خلاقانی تو اپنے بندوں کی صفت میں فرماتا ہے :- يَتُونَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَ قِيَامًا کہ وہ اپنے رب کیلئے تمام تمام رات سجدہ اور قیام میں گزارتے ہیں۔اب دیکھو رات دن بیویوں میں غرق رہنے والا خدا کے منشاء کے موافق رات کیسے عبادت میں کاٹ سکتا ہے۔وہ بیویاں کیا کرتا ہے گویا خدا کیلئے شریک پیدا کرتا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نو بیویاں تھیں اور باوجود ان کے پھر بھی ساری ساری رات خدا کی عبادت میں گزارتے تھے۔ایک رات آپ کی باری عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے پاس تھی۔کچھ حصہ رات کا گزر گیا۔ت عائشہ کی آنکھ کھلی دیکھا کہ آپ موجود نہیں اُسے شہر ہوا کہ شاید آپ کسی اور بیوی کے ہاں ہوں گے س نے اُٹھ کر ہر گھر میں تلاش کیا مگر آپ نہ ملے ، آخر دیکھا آپ قبرستان میں ہیں اور سجدہ میں رو رہے ہیں۔اب دیکھو کہ آپ زندہ اور چاہتی نیوی کو چھوڑ کر