کتاب محفوظ

by Other Authors

Page 16 of 46

کتاب محفوظ — Page 16

بعد کے ایڈیشن میں آیت کے الفاظ کی بھی درستی کر لی گئی ہے۔اس درستی کے بعد ایسے اعتراض کو بدیانتی کے سوا اور کیا کہا جا سکتا ہے۔چھٹی آیت : يايها الذين امنو ان تتقوا الله يجعل لكم فرقانا ويكفر عنكم سيانكم ويجعل لكم نورا تمشون به دافع الوساوس ۱۷۷ آئینہ کمالات اسلام مصنف رسالہ اس پر اعتراض کرتا ہے کہ ويجعل لكم نورا تمشون به داخل کیا اور ويغفر لكم والله ذو الفضل العظيم خارج کیا۔معزز قارئین! یہ طریق جو حضرت مرزا صاحب نے اختیار فرمایا کہ مختلف آیات قرآنیہ کو مسلسل لکھ کر مضمون کو مربوط و منظم کیا ہے۔یہ ہمارے آقا و مولیٰ حضرت اقدین محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک سنت ہے۔اسی طریق پر چلتے ہوئے آپ نے اپنے کلام کو مزین کیا ہے اور اسی پاک سنت کی تبرک کے طور پر پیروی کی ہے۔، لیکن یہ مولوی صاحب جن کو نہ ادب کا علم ہے نہ ادب کا سلیقہ وہ اس کو تحریف قرار دیتے ہیں اور یہ بھی دیا نہیں کرتے کہ زبان درازی کی زد کس پر پڑتی ہے۔دیکھئے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ان نبي الله صلى الله عليه وسلم كان يدعو بهذه الدعواة عند الكرب لا له الا الله العليم العظيم لا اله الا الله رب العرش العظيم لا اله الا اللدرب السموات السبع ورب العرش الكريم (مسند احمد بن حنبل جلد ا ص 339 مصری روایات حضرت عبداللہ بن عباس مطبوعه المكتب الاسلامی بیروت و بخاری کتاب الدعوات) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں علی الترتیب سورۂ توبہ کی آیت ۱۳۰ اور سورۂ المومنون کی آیت ۸۷ اور ۱۱۷ کے بعض حصوں کو اکٹھا کیا ہے۔یہی پاک طریق حسب ذیل فرمودات میں ہمارے آقا و مولیٰ حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے اختیار فرمایا ہے۔ملاحظہ فرمائیں۔ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال : " من دخل السوق فقال لا اله الا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد يحيي ويميت وهو حي لا يموت بيده الخير