خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 615 of 682

خطبات وقف جدید — Page 615

615 حضرت علیه مسح الخمس ايد العالی بنصرہ العزیز ہاں تو میں مغربی ممالک کی گنجائش کی بات کر رہا تھا۔تو سب سے پہلے میں کینیڈا کو لیتا ہوں۔یہاں بھی اکثریت پاکستانی احمدیوں کی ہے اور شاید 20-25 ہزار سے زیادہ تعداد ہے۔ان پاکستانی احمدیوں کو جو وہاں رہتے ہیں میں کہتا ہوں کہ آپ پر ہندوستان کا بہت حق ہے۔اکثر کی جڑیں وہیں سے شروع ہوتی ہیں۔کینیڈا میں وقف جدید میں شامل افراد کی تعداد صرف 12,862 ہے اور فی کس 40 کینیڈین ڈالرز ہے جبکہ تعداد اور قربانی کی استعداد دونوں میں یہاں پہ گنجائش موجود ہے تو اس طرف توجہ کرنی چاہئے۔پھر جرمنی ہے، جس کی فی کس قربانی 15 یورو ہے۔شاملین ماشاء اللہ اچھی تعداد میں ہیں،22 ہزار 500 کچھ۔بہر حال جرمنی میں بھی اکثریت پاکستانی ہے۔15 یورو میرے لحاظ سے کم ہے۔اس طرف ان کو توجہ کرنی چاہئے۔امریکہ ہے ، ان کی ادائیگی ماشاء اللہ اچھی ہے 137 ڈالرز فی کس۔لیکن وقف جدید میں چندہ دینے کی تعداد میں جو لوگ شامل ہیں ان میں اضافہ کی گنجائش موجود ہے۔اور اب UK والے نہ سمجھیں کہ ان کو بھول گیا ہوں ، پیش کر دیتا ہوں۔تحریک جدید کے جو بعض اعداد و شمار میں نے پیش کئے تھے اس کے بعد کچھ ہل جل ہوئی تھی بعض جماعتوں میں بھی اور مرکزی طور پر بھی۔تو یہاں بھی وقف جدید کا چندہ فی کس 34 پاؤنڈ ہے۔اگر اس طرح لیں تو مہینے کا تقریباً پونے تین پاؤنڈز۔اور میرا خیال ہے کہ آپ جو باہر جاتے ہیں تو ایک وقت میں اس سے زیادہ کے چپس وغیرہ اور دوسری چیزیں اپنے بچوں کو کھلا دیتے ہیں۔اس میں شمولیت کی بھی کافی گنجائش ہے۔12024 کی تعداد میں شمولیت۔اس سے اور زیادہ تعداد بڑھ سکتی ہے۔میں نے جو ریجنز کا جائزہ لیا ہے اس میں سکاٹ لینڈ ریجن کی شمولیت ما شاء اللہ سب سے اچھی ہے تقریباً 81 فیصد۔اور اس کے بعد ساؤتھ ویسٹ ریجن ہے جس میں کارنوال وغیرہ شامل ہیں اس کی 80 فیصد شمولیت ہے۔نارتھ ایسٹ ریجن کی 78 سے اوپر ہے۔لیکن یہاں نارتھ ایسٹ میں باقی تو ٹھیک ہے سلنتھروپ والے اکثر ڈاکٹر ہیں ان کی شمولیت بہت کم ہے۔اور سب سے کم ساؤتھ ریجن میں 54 فیصد شمولیت ہے۔تو شمولیت کے لحاظ سے کوشش کرنی چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد وقف جدید میں شامل ہو اور اس میں بچوں کو شامل کریں۔آگے کوائف میں دوبارہ بتاؤں گا بلکہ یہاں میں بتا ہی دیتا ہوں اس سے متعلقہ ہی ہیں۔تحریک جدید میں میں نے بریڈ فورڈ کو توجہ دلائی ان کے بڑے خط آئے تھے کہ ہم وقف جدید میں اس دفعہ یہ کر دیں گے وہ کر دیں گے۔تو ایک تو یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے وقف جدید کی شمولیت