خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 593 of 682

خطبات وقف جدید — Page 593

593 حضرت لعليم المس ام اس داد اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمائے لوگوں کو لوگوں کے حقوق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اللہ تعالیٰ ہر آفت سے تمام انسانیت کو بچائے کیونکہ جس طرح آج کل کے حالات ہیں بڑی تیزی سے اللہ تعالیٰ کے عذاب کو آواز دے رہے ہیں اللہ رحم کرے اور سال برکتوں کا سال ہو نہ کہ عذاب کا سال۔ہر احمدی کو پہلے سے بڑھ کر اخلاص و وفا اور قربانی کے نمونے قائم کرنے کی توفیق عطا فرمائے عبادتوں کے معیار قائم کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور آنحضرت ﷺ کے پیغام کو دنیا میں پھیلانے کی توفیق عطا فرمائے۔خاص طور پر جب آپ اس ملک میں رہ رہے ہیں سپین میں اپنی تعداد بڑھانے کی خاص کوشش کرنی چاہیے اللہ تعالیٰ توفیق دے۔الفضل انٹر نیشنل 21 جنوری 2005ء)