خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 592 of 682

خطبات وقف جدید — Page 592

592 حضرت علیه السحب الخمس ايد الدلالی بنصرہ العزیز برکت ہوگی پس چاہیئے کہ خدا تعالیٰ پر توکل کر کے پورے اخلاص اور جوش اور ہمت سے کام لیں۔کہ یہی وقت خدمت گزاری کا ہے پھر بعد اس کے وہ وقت آتا ہے کہ ایک سونے کا پہاڑ بھی اس راہ میں خرچ کریں تو اس وقت کے پیسہ کے برابر نہیں ہوگا ( یہ آپ نے اپنے وقت کی بات کی ہے۔فرمایا۔۔۔خدا تعالیٰ نے متواتر ظاہر کر دیا ہے کہ واقعی اور قطعی طور پر وہی شخص اس جماعت میں داخل سمجھا جائے گا کہ اپنے عزیز مال کو اس راہ میں خرچ کرے گا۔“ ( مجموعہ اشتہارات جلد 2 صفحہ 613 اشتہار تمبر 1903 ء) تو بڑی قربانیاں کرنے والے جو ہیں ان کو بھی یہی سمجھنا چاہیے کہ یہ ایک فضل الہی ہے جو ان پر ہوا کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے میں جو صحابہ کی بظاہر معمولی قربانیاں تھیں وہ جیسا کہ آپ علیہ السلام نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی نظر میں وہ معمولی قربانیاں بھی بہت بڑا درجہ رکھتی ہیں لیکن اس زمانے میں بھی اپنی قربانیاں کرنے کے بعد جیسا کہ ہم اب بھی نمونے دیکھتے ہیں اگر عاجزی سے قربانیاں پیش کرتے چلے جائیں گے تو ان دعاؤں کے حصہ دار بنیں گے جو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے اپنی جماعت کیلئے کی ہیں۔آخر پر میں آپ لوگوں سے جو یہاں پر جلسہ سننے کے لئے آئے ہیں : آپ سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اس جلسے میں شمولیت آپ لوگوں کیلئے پاک تبدیلی کا باعث ہونی چاہیے۔ایک دوسرے کو سلام کرنا کا رواج دیں اس ماحول میں پیار و محبت سے ملیں یہاں جماعت اتنی چھوٹی ہے کہ ذراسی بھی کمزوری یا اچھائی فوراً پورے ماحول میں پھیل جاتی ہے اس لئے کوشش کریں کہ اگر کسی چیز کو پھیلانا ہے تو نیکیوں کی خیر کی ، اچھی بات کی ، پیار کی محبت کی خوشبو پھیلانی ہے ایک دوسرے کے جذبات کا خیال رکھنا ہے، دعاؤں پر زور دینا ہے یہ دو دن آپ کا جلسہ ہے اس میں دنیا داری کی بجائے صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کے ذکر سے اپنے ماحول کو معطر رکھنا ہے اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس کی توفیق عطاء فرمائے۔آج جنوری کی 7 / تاریخ ہے سالِ نو کے حوالے سے بے انتہا خطوط اور فیکسز مبارکباد کی مجھے مل رہی ہیں گزشتہ جمعہ 31 دسمبر کا ہی تھا۔اس میں بھی مبارک باد کہی جاسکتی تھی لیکن مجھے یاد نہیں رہی اللہ تعالیٰ تمام جماعت کو یہ سال ہر لحاظ سے مبارک کرے اور اس ملک کے لئے بھی اور دنیا کے ہر ملک کے لئے یہ سال ہر لحاظ سے مبارک ہو اللہ تعالیٰ تمام دنیا کے ممالک اور لوگوں کو پیار و محبت سے رہنا سکھائے دل کی نفرتیں اور کدورتیں دور ہوں اللہ تعالیٰ ملکوں کے خلاف جنگوں اور ظلموں کو روکنے کے لئے سامان پیدا