خطبات وقف جدید — Page 534
ترجمہ پیش ہے۔534 حضرت خلیفہ المسیح الرابع اگر اسلام کی تائید میں تم اپنی سخاوت کا ہاتھ کھول دو تو فوراً تمہارے اپنے لئے بھی قدرت کا ہاتھ نمودار ہو جاتا ہے۔اس کی راہ میں خرچ کرنے سے کوئی مفلس نہیں ہو جایا کرتا۔اگر ہمت پیدا ہو جائے تو خدا خود ہی مددگار بن جاتا ہے۔آنحضرت ﷺ کے انصار کی طرف دیکھو کہ کس طرح انہوں نے کام کیا تا کہ تمہیں پتہ لگے کہ دین کی مدد کر نے سے دولت کا منبع پیدا ہو جاتا ہے۔“ پھر آپ فرماتے ہیں۔یہ ایک ایسا مبارک وقت ہے کہ تم میں وہ خدا کا فرستادہ موجود ہے جس کا صد ہا سال سے امتیں انتظار کر رہی تھیں اور ہر روز خدا تعالیٰ کی تازہ وحی تازہ بشارتوں سے بھری ہوئی نازل ہورہی ہے اور خدا تعالیٰ نے متواتر ظاہر کر دی ہے کہ واقعی و قطعی طور پر ہی شخص اس جماعت میں داخل سمجھا جائے گا کہ اپنے عزیز مال کو اس راہ میں خرچ کرے گا۔“ ( مجموعہ اشتہارات جلد 2 صفحہ 613 اشتہار ستمبر 1903ء) پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔میں جو بار بار تاکید کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرو یہ خدا تعالیٰ کے حکم سے ہے کیونکہ اسلام اس وقت تنزل کی حالت میں ہے۔پس اس کی ترقی کیلئے سعی کرنا یہ اللہ تعالیٰ کے حکم اور منشاء کی تعمیل ہے اسلئے اس راہ میں جو کچھ بھی خرچ کرو گے وہ سمیع و بصیر ہے۔یہ وعدے بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہیں کہ جو شخص خدا تعالیٰ کے لئے دے گا میں اسکو چند گنا برکت دوں گا۔دنیا ہی میں اسے بہت کچھ ملے گا اور مرنے کے بعد آخرت کی جزا بھی دیکھ لے گا کہ کس قدر آرام میسر آتا ہے۔غرض اس وقت میں اس امر کی طرف تم سب کو توجہ دلاتا ہوں کہ اسلام کی ترقی کیلئے اپنے مالوں کو خرچ کرو۔“ ( ملفوظات جلد پنجم صفحہ 669) اب ان اقتباسات کے بعد وقف جدید کے چند کوائف مختصر پیش کر کے تو پھر نئے سال کے آغاز کا اعلان کرتا ہوں۔27 دسمبر 1957ء کو حضرت مصلح موعودؓ نے وقف جدید کی تحریک جاری فرمائی احمدی بچوں کے دلوں میں اس تحریک کی محبت بچپن سے ہی پیدا کرنے کی خاطر حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے