خطبات وقف جدید — Page 511
511 حضرت خلیفتہ المسیح الرابع پوری طرح عمل کیا اور جو سلیٹی رنگ کے بادل کی سلور لائٹنگ ہے ( انگریزی میں محاورہ ہے gray cloud کی سلور لائٹنگ بھی ہوا کرتی ہے دیکھنے میں سلیٹی رنگ کا بادل ہے مگر کناروں پر سورج کی شعائیں چمک رہی ہوتی ہیں تو امریکہ کا بعینہ یہی حال ہے اس gray cloud کے کناروں پر بہت خوبصورت روشنی کی ایک جھالر بچھ گئی ہے ) اور وہ کیا ہے؟ وہ میں آپ کے سامنے اب رکھنے لگا ہوں۔نولاکھ ڈالر کا جب مجموعی چندہ وقف جدید کا امریکہ کی طرف سے پیش کیا جارہا تھا تو اس کا پچاسی فیصد صرف پندرہ آدمی دے رہے تھے اب اندازہ کریں نو لاکھ ڈالر کا پچاسی فیصد صرف پندرہ آدمی دے رہے تھے ، یہ خوشخبری بھی سمجھیں مگر اصل میں خوشخبری نہیں ہے۔اس کا مطلب ہے کہ چند غیر معمولی طور پر مالدار آدمیوں نے بہت زیادہ قربانی کر دی اور جماعتیں تو عامتہ الناس کی قربانی سے آگے بڑھا کرتی ہیں۔عامۃ الناس کی قربانی کے معیار کو بڑھانا لازم ہے۔چنانچہ امیر صاحب امریکہ نے یہ دلچسپ خبر دی ہے۔موجودہ آمد میں عامتہ الناس کا چندہ پہلے جو پندرہ فیصد تھا اب نوے فیصد ہو گیا ہے۔اب دیکھیں کتنی غیر معمولی برکت ہے کجاوہ دن کہ صرف پندرہ فیصد ساری جماعت دے رہی تھی اور چند آدمی پچاسی فیصد دے رہے تھے اب چند آدمی دس فیصد دے رہے اور ساری جماعت اللہ کے فضل سے نوے فیصد دے رہی ہے۔یہ بہت بڑی خوشخبری ہے۔الحمد للہ کہ اس سال ہمیں خدا نے یہ خوشخبری بھی دکھائی۔مجموعی وصولی کے لحاظ سے جو جماعتیں ہیں ان میں الحمد للہ کہ امریکہ نے میری ہدایت پر انھوں نے چندے میں کمی کی قربانی کی تھی اس کے باوجود اللہ تعالیٰ نے ساری دنیا میں امریکہ کی جماعت کو ابھی بھی اوّل رکھا ہے۔تین لاکھ دو ہزار پاؤنڈ انھوں نے چندہ وقف جدید میں ادا کیا ہے۔پاکستان اس کے مقابل پر بہت مخالف حالات کے باوجود آگے بڑھنے کے باوجود پھر بھی امریکہ سے آگے نہیں بڑھ سکا۔دو لاکھ چھیاسٹھ ہزار چھ سو پاؤنڈ پاکستان کا کل چندہ ہے۔جرمنی حسب سابق تیسری پوزیشن کو مضبوطی سے پکڑے ہوئے ہے ایک لاکھ اٹھتر ہزار پانچ سو پاؤنڈ جرمنی کی جماعتوں نے ادا کیا ہے۔برطانیہ نے ایک لاکھ پاؤنڈ ادا کر کے اگر چہ پہلے سال سے دگنا کیا ہے مگر ابھی اپنی چوتھی پوزیشن سے آگے نہیں بڑھ سکے۔تو آگے دیکھیں کیا ہوتا ہے پھر۔اور کینیڈا کو پانچویں پوزیشن بہت پسند ہے، وہ بیٹھا رہتا ہے اس کے اوپر اور اس دفعہ اڑتالیس ہزار چھ صد پاؤنڈ دے کر کینیڈا نے اپنی پانچویں پوزیشن کو برقرار رکھا ہے۔علاوہ ازیں ہندوستان ، سوئٹزر لینڈ، جاپان، ماریشس ، ناروے، بنگلہ دیش اور برما کی جماعتیں بھی قابل ذکر ہیں۔خصوصاً بر مانے بہت زیادہ پہلے سے قربانی کی ہے اور بہت نمایاں فرق ڈال دیا ہے اپنے چندوں میں۔مگر یہ ساری جماعتیں ہر لحاظ سے خوشخبری کی بھی مستحق ہیں اور مبارکباد کی مستحق ہیں۔خوشخبری تو