خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 504 of 682

خطبات وقف جدید — Page 504

504 حضرت خلیفہ امسیح الرابع برطانیہ ہے پانچویں پر کینیڈا، چھٹے پر انڈیا۔انڈیا کی یہ خاص خوبی ہے کہ وقف جدید کے چندے میں وہ پہلے سے بہت بڑھے ہیں اور اب بڑے بڑے ملکوں کا مقابلہ کرنے لگ گئے ہیں۔سوئٹزر لینڈ ساتویں نمبر پر ہے۔یہ اب ہندوستان کے بعد چلا گیا ہے۔انڈونیشیا آٹھویں نمبر پر ہے۔ناروے نویں نمبر پر اور ماریشس دسویں نمبر پر ہے۔فی کس قربانی کی لحاظ سے جماعتہائے احمد یہ عالمگیر کی پہلی پانچ جماعتیں یعنی ہر چندہ دہند جس نے حصہ لیا ہے اس کی انفرادی قربانی کو اگر شامل کیا جائے تو دنیا میں کون سی جماعتیں ہیں جن میں ہر چندہ دہندہ اتنا چندہ ادا کر رہا ہے کہ باقی دنیا کی جماعتوں سے آگے بڑھ جائے۔اس پہلو سے بھی اللہ کے فضل سے امریکہ سب سے اوپر ہے۔فی چندہ دہندہ سب چھوٹے بڑوں کو ملانے کے باوجود، باوجوداس کے کہ انہوں نے چندہ دہندگان کی تعداد میں بہت اضافہ کیا ہے اور اس اضافے کے پیش نظر ان کو یہ خطرہ تھا کہ مجموعی تعداد گر نہ جائے مگر امریکہ کے ہر چندہ دہندہ کو ایک سو پانچ پاؤنڈ فی کس دینے کی توفیق ملی ہے، نمبر دو سوئٹزر لینڈ ہے ان کو تریسٹھ پاؤنڈ فی کس دینے کی توفیق ملی ہے گویا امریکہ اللہ کے فضل سے اب اتنا نمایاں آگے بڑھ گیا ہے کہ اب اس کے لئے دعائیں کریں لیکن آپ میں طاقت نہیں کہ اس کا مقابلہ کر سکیں کیونکہ امریکہ کا نظام ماشاء اللہ دن بدن مستحکم ہوتا چلا جا رہا ہے اور اللہ تعالیٰ نے ان کو ایک ایسا امیر عطا فرمایا ہے جو مالیات کا بہت بڑا ماہر ہے۔لیکن مالیات سے بڑھ کر انہوں نے اپنی سوچیں اپنے بزرگ باپ سے ورثے میں پائی ہیں۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کے بیٹے صاحبزادہ مظفر احمد صاحب۔اور وہ ہر بات بڑے گہرے منصوبے سے کیا کرتے تھے کسی جگہ منصوبہ بندی کی تعلیم نہیں پائی تھی۔اللہ تعالیٰ نے ان کی سرشت میں منصوبہ بندی ڈالی ہوئی تھی۔بہت گہری نظر تھی ، بہت گہرے منصوبے سے کام کیا کرتے تھے۔یہ خوبی امریکہ کے موجودہ امیر نے بھی اپنے بزرگ باپ سے ورثے میں پائی ہے اور اسے آگے بڑھایا ہے، پیچھے نہیں ہٹنے دیا۔اور یہ آگے بڑھنا کوئی پرانے بزرگوں کی گستاخی نہیں۔ان کی اپنی دعا ئیں یہی ہوتی تھیں کہ ہماری اولاد ہماری نیکیوں میں ہم سے آگے بڑھ جائے۔تو ان کی تمنا پوری ہوئی اس پر کسی اعتراض کی کوئی گنجائش نہیں۔سوئٹزر لینڈ کے بعد جاپان میں پاؤنڈ۔جاپان پر جو مالی مشکلات کا دور آیا ہے اس کے پیش نظران کا تیں پاؤنڈ فی چندہ دہند چندہ دہندہ ہی بہت بڑی بات ہے۔کیونکہ بہت سے لوگ نکالے گئے ہیں ، بہت سی تجارتیوں کو نقصان پہنچاہے۔نمبر چار حلیم ہے جس کوئی چندہ دہندہ گیارہ پاؤنڈ چونسٹھ فیس دینے کی توفیق علی یجیم کے لحاظ سے واقعی یہ بڑی بات ہے۔تحکیم کے احمدی بہت سے بے روزگار ہیں اور وظیفوں پر ہے۔