خطبات وقف جدید — Page 264
264 حضرت خلیفۃ المسیح الرابع آسمان کے خدا کی طرف سے ہے اور زمینی لوگوں کی آنکھوں میں عجیب ہے۔پس دوست دعائیں کریں کہ خدا تعالیٰ اس مبشر پیشگوئی کوجلد پورا فرمائے اور ہم اپنی آنکھوں سے جلد وہ بات دیکھیں جو دنیا کی نظر میں عجیب ہے لیکن خدا کی نظر میں مقدر ہے اور لازما ایسا ہوکر رہے گا۔پھر فرماتے ہیں: إِنِّي رَأَيْتُ فِي مُبَشِّرة يُرِيْتُهَا جَمَاعَةً مِّنَ الْمُؤْمِنِينَ الْمُخْلِصِينَ وَالْمُلُوكِ الْعَادِلِينَ الصَّالِحِينَ بَعْضُهُمُ مِنْ هَذَا الْمُلْكِ وَ بَعْضُهُمُ مِنَ الْعَرَبِ وَ بَعْضُهُمْ مِنْ فَارِسِ وَبَعْضُهُمْ مِنْ بِلَادِ الشَّامِ وَبَعْضُهُمْ مِنْ اَرْضِ الرُّوْمِ وَبَعْضُهُمْ مِنْ بِلَادٍ لَّا أَعْرِفُهَا ثُمَّ قِيْلَ لِي مِنْ حَضْرَةِ الْغَيْبِ إِنَّ هَؤُلَاءِ يُصَدِّقُونَكَ وَيُؤْمِنُونَ بِكَ وَ يُصَلُّوْنَ عَلَيْكَ وَيَدْعُونَ لَكَ وَأُعْطِئْ لَكَ بَرَكَاتٍ حَتَّى يَتَبَرَّكَ الْمُلُوكَ بِثِيَابِكَ وَأُدْخِلُهُمْ فِي الْمُخْلِصِينَ هدَارَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ وَالْهمُتُ مِنَ اللهِ الْعَلَّام۔) لُجَّةُ النُّور ، روحانی خزائن جلد 16 صفحه 340,339) فرمایا: میں نے ایک مبشر خواب میں مؤمنوں اور عادل اور نیکو کار بادشاہوں کی ایک جماعت دیکھی جن میں سے بعض اسی ملک (ہند) کے تھے اور بعض عرب کے ، بعض فارس کے اور بعض شام کے، بعض روم کے اور بعض دوسرے بلاد کے تھے جن کو میں نہیں جانتا۔اس کے بعد مجھے خدا تعالیٰ کی طرف سے بتایا گیا کہ یہ لوگ تیری تصدیق کریں گے اور تجھ پر ایمان لائیں گے اور تجھ پر درود بھیجیں گے اور تیرے لئے دعائیں کریں گے اور میں تجھے برکت دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے اور میں ان کو مخلصوں میں داخل کروں گا۔یہ وہ خواب ہے جو میں نے دیکھی اور وہ الہام ہے جو خدائے علام کی طرف سے مجھے ہوا۔وہ لوگ جو دعائیں کریں گے ان میں سے بعض کے متعلق آپ کو خبر دی گئی کہ وہ کون لوگ ہیں۔چنانچہ آپ کو یہ الہام ہوا: ہیں۔يَدْعُونَ لَكَ أَبْدَالُ الشَّامِ وَعِبَادُ اللَّهِ مِنَ الْعَرَبِ ( تذکره صفحه 100 ) یعنی تیرے لئے شام کے ابدال دعا کرتے ہیں اور بندے خدا کے عرب میں سے دعا کرتے پھر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آئینہ کمالات اسلام میں عربوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: