خطبات وقف جدید — Page 238
238 حضرت خلیفہ لمسیح الثالث (SOUND) آواز ہے نیگیر۔وہاں ہمارا مشن نہیں۔لیکن نائیجریا کی سرحدوں پر ہے۔وہ لوگ نائیجریا میں آتے ہیں۔وہاں ان کو تبلیغ ہوئی اور وہاں جماعت قائم ہوگئی اور ہمارا ایک نو جوان معلم وہاں کا م کرتا رہا کچھ عرصہ، وہ مزید تعلیم کیلئے اسی جلسے پہ یہاں آگیا ہے۔مخلص ہے ، ذہین ہے بظاہر۔اس کے لئے بھی دعا کریں۔کچھ فرانسیسی تھوڑی سی جانتا ہے۔زیادہ نہیں۔میرا خیال تھا کہ اس کو پوری طرح فرانسیسی کا ماہر بنایا جائے۔نیز علوم قرآنی کا بھی ایک حد تک اس کو علم سکھایا جائے یہاں۔تا کہ وہ ان علاقوں میں کام کر سکے کیونکہ وہاں جماعت قائم ہوگئی ہے یا شاید ایک سے زیادہ جماعتیں۔ٹوگو لینڈ فرانسیسی بولتا ہے۔وہاں جماعتیں قائم ہوگئیں۔ہین“ ایک ملک کا نام ہے۔وہاں جماعتیں قائم ہوگئیں۔سینیگال فرانسیسی بولتا ہے۔بہت بڑا ملک ہے بیچ میں گھسا ہوا ہے اس میں ہما را گیمبیا جس کو بانجول کہتے ہیں۔اب بانجول اندر گھسا ہوا ہے۔اس کے بیچ میں سے رستہ نکلتا ہے جو آر پار جاتا ہے ملانے کیلئے ان کے دو علاقوں کو۔اس حصہ میں بھی جماعتیں قائم ہوگئی ہیں۔وہ فرانسیسی بولنے والے ہیں۔اس لئے فرانسیسی لٹریچر کی بہت ضرورت تھی۔اس ضرورت کو ایک حد تک INTRODUCTION) (TO THE HOLY QURAN دیباچہ فرانسیسی انشاء اللہ پوری کرے گا۔اس میں سے پمفلٹ بھی بہت سارے مضامین پہ نکالے جاسکتے ہیں۔علیحدہ شائع کرنے کیلئے دو دو صفحے کے۔آنحضرت ﷺ کی صلى الله عل وسام سیرت ہے۔اسلام کی خوبیاں ہیں وغیرہ وغیرہ۔یہ بیچ میں بات آگئی میں وقف جدید جولٹریچر شائع کر رہی ہے اس کے متعلق بات کر رہا تھا۔میری یہ خواہش ہے اور آپ کی بھی ہونی چاہیے۔کیونکہ خلیفہ وقت اور جماعت ایک ہی وجود کے دو نام ہیں۔کہ دس سال کے اندر اندر یعنی قبیل اس کے ہماری زندگی کی دوسری صدی شروع ہو ہم قرآن کریم کا فرانسیسی ترجمہ شائع کر سکیں۔ترجمہ ہو چکا ہےREVISION نظر ثانی کی ضرورت ہے وہ ہو رہی ہے ITALIAN زبان میں ترجمہ حضرت مصلح موعودؓ نے کروا کے مسودہ رکھا ہوا تھا لیکن REVISION نہیں ہوسکی۔اس وقت اور REVISION دو وجہ سے ضروری ہے ایک یہ کہ آج سے چالیس پچاس سال پہلے کی زبان میں جو ترجمہ ہوا ہے۔زبان بھی کچھ بدل گئی ہے۔محاورات بھی بدل گئے۔REVISION ہونا چاہیے زبان کے لحاظ سے۔دوسرے یہ کہ جو تر جمہ کسی غیر مسلم ، غیر احمدی نے کیا ہے اس کو شائع کرنے کی ذمہ داری نہیں لی جا سکتی۔جب تک ہمارا آدمی نہ دیکھے کہ مضمون کے لحاظ سے کوئی غلط بات تو نہیں آگئی۔اس کیلئے بھی ہم کوشش کر رہے ہیں کہ زبانیں ہمارے شاہدین سیکھیں۔فرانسیسی جاننے والے تو ہمارے شاہدین پیدا ہو گئے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ ہم اچھی زبان میں لکھ نہیں سکتے لیکن یہ ہم معلوم کر