خطبات وقف جدید

by Other Authors

Page 86 of 682

خطبات وقف جدید — Page 86

86 98 حضرت مصلح موعود وقف جدید کے پانچویں سال کے آغاز پر پیغام چار سال ہوئے میں نے پاکستان کے دیہات اور قصبات میں ارشا دو اصلاح کا کام وسیع کرنے کیلئے وقف جدید کی تحریک جاری کی تھی جو خدا تعالیٰ کے فضل وکرم سے مضبوط بنیادوں پر قائم ہورہی ہے چنانچہ دفتر کی رپورٹوں سے مجھے معلوم ہوا ہے کہ 1961ء میں وقف جدید کا چوتھا سال تھا ہماری جماعت کے دوستوں نے گذشتہ تمام سالوں سے بڑھ کر قربانی کا مظاہر کیا اور چندہ کو تقریباً ایک لاکھ روپیہ تک پہنچا دیا۔میرے لئے یہ امر بڑی خوشی کا موجب ہے کہ جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے بیداری سے کام لے رہی ہے۔مگر کام کی اہمیت اور اسکی وسعت کو دیکھتے ہوئے ابھی آپ لوگوں کو اپنی قربانی کا معیار اور بھی بلند کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ دیہاتی جماعتوں کی تربیت اور عیسائیت کا مقابلہ لاکھوں روپیہ کے خرچ کا متقاضی ہے۔پس میں جماعت کے افراد کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اس بارہ میں دعاؤں سے بھی کام لیں اور زیادہ سے زیادہ مالی قربانیاں بھی پیش کریں تا کہ مسیح اسلامی تعلیم سے لوگوں کو روشناس کیا جائے اور عیسائیت کا زور توڑا جائے۔مجھے بتایا گیا کہ وقف جدید کے ماتحت اب اچھوت اقوام تک بھی اسلام کا پیغام پہنچانے کا کام شروع کر دیا ہے اور اس کے امید افزا نتائج پیدا ہورہے ہیں۔پس جس طرح اس تحریک کے چوتھے سال جماعت نے قربانی کا ایک اعلی نمونہ پیش کیا ہے اسی طرح اب وقف جدید کے پانچوں سال میں بھی وہ اپنے ایمان اور اخلاص کا شاندار نمونہ دکھائیں اور اپنے وعدے گذشتہ سالوں کے اضافہ کے ساتھ پیش کریں۔مجھے امید ہے کہ یہ تحریک جس قدر مضبوط ہوگی اسی قدر خدا تعالیٰ کے فضل سے صدر انجمن احمد یہ اور تحریک جدید کے چندوں میں اضافہ ہوگا کیونکہ جب کسی کے دل میں نور ایمان داخل ہو جائے تو اس کے اندر مسابقت کی روح پیدا ہو جاتی ہے اور وہ نیکی کے ہر کام میں حصہ لینے کیلئے تیار ہو جاتا ہے۔میں نے جن دنوں یہ تحریک کی تھی اسی وقت سے جماعت کے دوستوں کو توجہ دلائی تھی کہ انہیں وقف جدید کا سالا نہ چندہ چھ لاکھ تک پہنچانے کی کوشش کرنی چاہیے مگر یہ ایک ابتدائی اندازہ تھا۔چنانچہ اس کے دو سال بعد میں نے وقف جدید کا بجٹ بارہ لاکھ تک لے جانے کی تحریک کی مگر ابھی وقف جدید کا چندہ صرف ایک لاکھ تک پہنچا ہے۔دوستوں کو کوشش کرنی چاہیے کہ وہ اس کمی کو جلد سے جلد پورا کریں تا کہ زیادہ سے زیادہ قوت اور